مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 132 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 132

اس سے خط وکتابت کریں۔ان کے پتہ کا ٹکٹ بھیجتا ہوں۔مگر ٹکٹ میں بلورؔ لکھا ہے۔وہاں سے بدلی ہوگئی ہوگی۔والسلام ۱۳؍ جنوری ۱۸۹۲ء خاکسار غلام احمد از قادیان یہ وعدہ کر کے گئے ہیں کہ ازالہ اوہام کے بعض مقامات انگریزی میں ترجمہ کر کے بھیج دوں گا۔ان کو چھپوا کر شائع کر دینا اور ازالہ اوہام کی دو جلد لے گئے ہیں۔قیمت دینے پر اصرار کرتے تھے مگر نہیں لی گئی۔