مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 117
لحاظ سے کرتے ہوں اس سے زیادہ نہ ہو۔(۳) امر خارقِ عادت پر کوئی ناجائز اور بے سود شرطیں نہ لگائی جائیں بلکہ خارقِ عادت صرف اسی طور سے سمجھا جائے جو انسانی طاقتیں اس کی نظیر پیش کرنے سے عاجز ہوں۔مگر یہ سب اس وقت سے ہوگا کہ جب پہلے اجازت الٰہی اس بارے میں ہو جاوے۔آپ کی ملاقات کے لئے دل بہت جوش رکھتا ہے اور آپ نے فرمایا تھاکہ ہم آنے کے لئے تیار ہیں اگر آپ تشریف لاویں تو یہ سب باتیں زبانی مفصل طور پر بیان کی جائیں گی۔عبدالرحمن لڑکا بھی آپ کے انتظار میں مدت سے بیٹھا ہے۔مولوی عبدالکریم صاحب منتظر ہیں آپ ضرور مطلع فرماویں کہ آپ کب تک تشریف لاویں گے۔والسلام ۳۱؍ مارچ ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد نوٹ: جموں میں ایک ڈاکٹر جگن ناتھ تھے انہوں نے حضرت حکیم الامت کے ذریعہ حضرت اقدس سے نشان دیکھنا چاہا تھا مگر پھر وہ مقابلہ کے لئے قائم نہ رہا۔(عرفانی) ٭…٭…٭ مکتوب نمبر۷۸ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم مولوی حکیم نورالدین صاحب سلّمہ تعالیٰ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر موجب تسلی ہوا۔مولوی محمد حسین صاحب زبان درازی میں بہت ترقی کر گئے ہیں۔اللہ جلشانہٗ ان کے فاسد ارادوں سے خلق اللہ کو بچاوے۔یہ عاجز اس وقت بباعث شدت ضرورت خرچ اور ایک طرف تقاضا مطبع اور کاپی نویسوں کے حیران ہے۔آخر سوچا کہ آنمکرم کو تکلیف دوں۔آنمکرم نے تجویز چندہ ماہواری کو اس عاجز پر ڈالا تھا اور اب تک بباعث شرم خودتجویزی کے کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن اب مجھے خیال آیا کہ باوجود آنمکرم کے اخلاص اور محبت کے جو