مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 114
اور کس راہ سے وقوع میں آئے گا اور بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ کوئی نرمی کارگر نہیں ہوگی۔۔۱؎ لیکن تا ہم کچھ مضائقہ نہیں کہ ان لوگوں کی سختی کے عوض میں نرمی اختیار کر کے ۲؎ کا ثواب حاصل کیا جائے۔اس لڑکے محمد بیگ کے کتنے خط اس مضمون کے پہنچے کہ مولوی صاحب پولیس کے محکمہ میں مجھ کو نوکر کرا دیں۔آپ براہ مہربانی اس کو بلا کر نرمی سے سمجھا ویں کہ تیری نسبت انہوں نے بہت کچھ سفارش لکھی ہے اور تیرے لئے جہاں تک گنجائش اور مناسب وقت کچھ فرق نہ ہوگا۔غرض آنمکرم میری طرف سے اس کے ذہن نشین کر دیں کہ وہ تیری نسبت بہت تاکید کرتے ہیں۔اگر محمد بیگ آپ کے ساتھ آنا چاہے تو ساتھ لے آویں۔اخویم منشی مولوی عبدالکریم صاحب کی بہت انتظار ہے دیکھیں کب تشریف لاتے ہیں۔زیادہ خیریت ہے۔والسلام ۲۱؍ مارچ ۱۸۹۱ء خاکسار غلام احمد از لودہیانہ محلہ اقبال گنج