مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 113
مکتوب نمبر۷۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مہربانی نامہ آنمکرم پہنچ کر بمژدہ افاقہ از مرض بہت خوشی ہوئی۔الحمدللہ علی ذالک۔خدا تعالیٰ آپ کو پوری صحت بخشے۔آپ ایک حقانی جماعت کے لئے مخلصانہ جوش اور ہمت اور استقامت میں ایک ایسا نمونہ ہیں جس کی دوسروں کو پیروی کرنی چاہئے۔۱؎ فَاَرْجُو اَنْ یَّتَمَتَّعَ اللّٰہُ الْمُسْلِمِیْنَ بِطُوْلِ حَیَاتِکُمْ۔مولوی محمد احسن کی جس قدر تحریریں بھوپال سے پہنچی ہیں ان میں اخلاص پایا جاتا ہے اور وہ مدت سے اس سلسلہ میں داخل ہوچکے ہیں۔آنمکرم بے شک مفصل خط ان کی طرف لکھیں۔آنمکرم کی نوکری ہمارے ہی کام آتی ہے۔ظاہر اس کا دنیا اور باطن سراسر دین ہے۔اگرچہ بظاہر صورت تفرقہ میں ہے۔مگر انشاء اللہ القدیر اس میں جمعیت کا ثواب ہے اور انشاء اللہ القدیر ذریعہ بہت سی برکات اور خوشنودی مولیٰ کا ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے جو حکیم و علیم ہے۔بعض مصالح کی رُو سے اس مقام میں آپ کو متعین فرمایا ہے۔پس قیام فی ما اقام اللہ ضروری ہے۔اس راہ سے آپ کو فیض رحمانی پہنچیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ جس وقت خدا تعالیٰ پورے طور پر آرام و صحت عطا فرماوے، اگر رخصت مل سکے تو تشریف لاویں۔محمد بیگ لڑکا جو آپ کے پاس ہے آنمکرم کو معلوم ہوگا کہ اس کا والد مرزا احمد بیگ بوجہ اپنی بے سمجھی اور حجاب کے اس عاجز سے سخت عداوت اور کینہ رکھتا ہے اور ایسا ہی اس کی والدہ بھی۔چونکہ خدا تعالیٰ نے بوجہ اپنے بعض مصالح کے اس لڑکے کی ہمشیرہ کی نسبت وہ الہام ظاہر فرمایا تھا کہ جو بذریعہ اشتہارات شائع ہو چکا ہے۔اس وجہ سے ان لوگوں کے دلوں میں حد سے زیادہ جوش مخالفت ہے اور مجھے معلوم نہیں کہ وہ امر جس کی نسبت مجھے اس شخص کی ہمشیرہ کی نسبت اطلاع دی گئی ہے کیونکر