مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 109

حالت میں لدھیانہ پہنچ کر پھر جلدی لاہور میں آوے۔طبیعت بیمار ہے، لاچار ہوں۔اس لئے مناسب ہے کہ اپریل کے مہینہ میں کوئی تاریخ مقرر کی جاوے اور اشتہارات شائع کئے جائیں اور بعض صلحا اور جملہ علماء و فقراء اس میں جمع کئے جاویں۔یہ عاجز بھی آپ کی رفاقت میں حاضر ہو سکتا ہے۔امید کہ اپریل کے مہینہ میں موسم اچھا نکل آئے گا۔سردی سے آرام ہوگا اور اگر خدا تعالیٰ نے چاہا تو بہ نسبت حال کے طبیعت بھی اس عاجز کی اچھی ہوگی۔آنمکرم کی طرف اگر خط آیا ہو تو یہی جواب لکھ دیں۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ یہ بھی ارادہ ہے کہ اشتہارات اور خط میں میاں عبدالحق صاحب و مولوی عبدالرحمن صاحب کے ساتھ بھی فیصلہ ہو جاوے اور مباہلہ بھی ہو جاوے تا دوسری مرتبہ نہ آنا پڑے۔٭…٭…٭ مکتوب نمبر۷۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الکَرِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ پہنچ کر موجب مسرت و فرحت ہوا۔اگرچہ اس عاجز کی طبیعت صحت پر نہیں اور اندیشہ ہے کہ بیمار نہ ہو جاؤں لیکن اگر آنمکرم مصلحت دیکھتے ہیں تو میں لاہور میں حاضر ہو سکتا ہوں۔میرے خیال میں کوئی عمدہ نتیجہ ایسے مجمع کا نظر نہیں آتا۔اَنَا عَلٰی عِلْمٍ مِنْ عِنْدِاللّٰہِ وَھُمْ عَلٰی رَایٍ مِنْ اَنْفُسِھِم۔ہاں یہ ممکن ہے کہ ان کے خیالات پیش کردہ معلوم کر کے ان کے رفع دفع کیلئے کچھ اور بھی ازالہ اوہام میں لکھا جائے مگر یہ بھی غیر ضروری معلوم ہوتا ہے۔یہ عاجزازالہ اوہام میں بہت