مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 101
مکتوبات احمد ۱۰۱ جلد دوم مکتوب نمبر ۶۷ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ مخدومی مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ کل عنایت نامہ پہنچ کر موجب خوشی ہوا ۔ خدا تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور اپنے دین کے لشکر کا مقدمۃ الحیش بناوے ۔ حالت صحت اس عاجز کی بدستور ہے کبھی غلبہ دورانِ سر اس قدر ہو جاتا ہے کہ مرض کی جنبش شدید کا اندیشہ ہوتا ہے اور کبھی یہ دوران کم ہوتا ہے لیکن کوئی وقت دورانِ سر سے خالی نہیں گزرتا۔ مدت ہوئی نماز تکلیف سے بیٹھ کر پڑھی جاتی ہے بعض اوقات درمیان میں توڑنی پڑتی ہے ۔ اکثر بیٹھے بیٹھے رینگن ہو جاتی ہے اور زمین پر قدم اچھی طرح نہیں جمتا ۔ قریب چھ سات ماہ یا زیادہ عرصہ گزر گیا ہے کہ نماز کھڑے ہو کر نہیں پڑھی جاتی اور نہ بیٹھ کر اس وضع پر پڑھی جاتی ہے جو مسنون ہے اور قرآت میں شائد قُلْ هُوَ الله بمشکل پڑھ سکوں ، کیونکہ ساتھ ہی توجہ کرنے سے تحریک بخارات کی ہوتی ہے ۔ دوستوں کی غائبانہ دعا مستجاب ہوا کرتی ہے ۔ آ نمکرم اس عاجز کے حق میں دعا کریں ۔ شیخ شہاب الدین بہت مسکین آدمی ہے ۔ اس کی ملازمت کے لئے ضرور فکر فرماویں۔ باپ بڑھا آپ کمزور ۔ گھر میں کھانے کے لئے نہیں ۔ اگر آپ ایما فرماویں تو میں آپ کی خدمت میں بھیج دوں ۔ ۵ فروری ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار ا الاخلاص: ۲ ☆۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غلام احمد از قادیان