مکتوبات احمد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 94 of 662

مکتوبات احمد (جلد دوم) — Page 94

مکتوبات احمد ۹۴ جلد دوم نہیں مگر خوش الحان واعظ ہے۔ اس نے سنا ہے کہ بٹالہ میں بڑی بد زبانی شروع کی ہے ۔ مولوی محمد حسین بد زبانی نہیں کرتے مگر ضال کہے جاتے ہیں اور تعجب یہ کہ بعض لوگ کافر کہتے ہیں ۔ وہ اپنے خط میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ بھی لکھ دیتے ہیں حالانکہ کفار کو ایسے لفظ لکھنے نہیں چاہئے ۔ سنا گیا ہے کہ مولوی محمود علی شاہ صاحب جو محمد علی کی طرح واعظ ہیں ۔ لودہا نہ میں پانچ سال کی قید ہو گئے ہیں ۔ یہ عاجز ہفتہ عشرہ تک لودہا نہ میں جانے والا ہے ۔ ۱۵ جولائی ۱۸۹۰ء والسلام خاکسار غلام احمد نوٹ : اس خط سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے دعوی کی ابتدا میں مخالفت کی آگ کس طرح پھیلنی شروع ہوئی ہے اور حضرت کو اتمام حجت کا کس قدر جوش اور خیال تھا کہ خود مولوی محمد حسین صاحب کے گھر جانے کو تیار تھے اور اس کے شکوک اور اعتراضات کے رفع کرنے کیلئے آمادہ ۔ غزنویوں، لکھو کے والوں کی مخالفت نے آپ کو کسی تعجب میں نہیں ڈالا بلکہ آپ نے اس کو خدا نے اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی امر عظیم کا پیش خیمہ سمجھا ہے اور یہی د نظر یقین آپ کو تھا ۔ چنانچہ اس انچہ اس کے بعد تائیدات سماوی اور ربانی نصرت کے جو نظارے آتے ہیں وہ ایک مومن کے ایمان کو بڑھانے والے ہیں اور حضرت حجۃ اللہ کی صداقت پر آسمانی اور ربانی شہادت ہیں۔ ان الہامیوں کی ناکامی اور ان کے شیطانی وساوس کو خدا تعالیٰ نے پاش پاش کر دیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ایک ایسی جماعت عطا فرمائی جو اشاعت اسلام اور عزت حضرت خیر الا نام کیلئے اپنے دل میں جاں نثاری کا جوش رکھتی ہے۔ ذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَّشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ ( عرفانی)