مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 71
۔ہمارے خط کو غور سے دیکھو اور اس کے منشاء کے موافق قدم رکھو۔ان خطوط سے اصل مطلب تو ہمارا یہی تھا کہ قوموں کے سرگروہوں کو قائل یا لاجواب کر کے کُل قوموںپر (ہندو ہوں یا عیسائی) اتمامِ حجت کیا جائے۔پس جو لوگ سرگروہ ہی نہیں ان کے لاجواب یا قائل کرنے سے ہمارا مطلب کیونکر پورا ہوگا اور حصہ پنجم کے چھپنے کی کب نوبت آئے گی؟ اور اگر خدا توفیق دیوے تو اپنے آریہ بھائیوں کی شہادت کو ہی کافی سمجھو۔کیونکہ وہ بھی آخر تمہارے ہی بھائی ہیں۔والدعاء ٭ خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور مورخہ ۱۷؍ اپریل ۱۸۸۵ء مطابق یکم رجب ۱۳۰۲ھ