مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 671 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 671

مکتوبات احمد ۶۷۱ جلد اول کا فرو مجنون و زندیق کہتے ہیں ۔ میں خدا کا شکر کرتا ہوں اور اندھے مسلمانوں پر سخت افسوس کرتا ہوں جب میں بھی مثل ان کے اندھا تھا تو مجھے سچا مسلمان جانتے تھے ۔ جب اللہ پاک نے روشنی دی تو مجھے زندیق کہتے ہیں ۔ بہر حال میں خوش ہوں اللہ پاک مجھ سے راضی ہے۔ خدا جانے یہ آپ کی دعا کا اثر ہے یا پیر و مرشد برحق کی توجہ کا باعث جو کچھ ہے یہ حالت ہے جو عرض کی ۔ اس مرتبہ حضرت مرشد برحق نے بعد سننے حال کے حصن حصین پڑھنے اور عمل کرنے کی بھی اجازت فرمادی ہے فقیر پابند ہے آپ کی زیارت کا اشتیاق بھی ترقی پر ہے دیکھئے یہ دولت کب نصیب ہو۔ دعا کیجئے کہ جلدی اس دولت کے حصول کے اسباب مہیا ہو جاویں۔ جواب سے جلدی سرفراز فرماویں کہ یہ حالت اچھی ہے یا بُری ۔ (۱۱ اگست ۱۸۸۸ء) مکتوب نمبر ۲ جواب مکرمی اخویم ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ ۔ سے آپ نے جو کچھ خط میں لکھا ہے اگر خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کا علم قطعی اور یقینی بخشا بخشتا ہے ہے جس میں شک اور شبہ کو راہ نہیں تو یہ حالت آپ کے لئے اچھی ہے اور اگر ایسا نہیں تو پھر دعوی بے دلیل بچنا چاہیے ۔ لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا لى قرآن شریف کی بعض عبارات ذوالوجوہ ( ذو المعارف ) ہیں اور بعض آیات بینات سریع الفہم اور متبادر الفہم ۔ آیات جو بینات میں داخل ہیں وہی ہیں جو جا بجا خالق اور مخلوق کا فرق کرتی ہیں یہاں تک کہ قرآن سے ثابت ہے کہ یہ ابدی فرق ہے۔ یہ تو سچ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے وجود کے ساتھ تمام وجود ایسے ہی ہیں کہ گویا کچھ بھی نہیں ۔ اور ہر ایک جگہ وہی طاقت عظمیٰ کر رہی ہے مگر جو بظاہر اجسام اور ارواح نظر آ رہے ہیں ان کو بیچ اور کالعدم کہو تو کہو مگر ان کو خدا تو نہیں کہہ سکتے ۔ یہ سب پیچ اور کالعدم ہیں اور خدائے عزوجل پیچ اور کا لعدم نہیں ۔ والسلام علیٰ من اتبع الهدی - ۱۶ اگست ۱۸۸۸ء بنی اسراءیل : ۳۷ الحکم نمبر ۲۶ جلد ۵ صفحه ۱۵ - ۱۷ جولائی ۱۹۰۱ء