مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 49 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 49

مکتوب نمبر ۸ بجانب پنڈت دیانند سرستی (بانی آریہ سماج) من آنچہ شرط بلاغ است باتو میگویم تو خواہ از سخنم پندگیر و خواہ ملال واضح ہو کہ ان دنوں میں اس عاجز نے حق کی تائید کے لئے اور دینِ اسلام کی حقّانیت ثابت کرنے کی غرض سے ایک نہایت بڑی کتاب تالیف کی ہے جس کا نام ’’براہین احمدیہ‘‘ ہے۔چنانچہ اُس میں سے تین چھپ کر مشتہر ہو چکے ہیں اور  چہارم عنقریب چھپنے والا ہے۔سوم میںاس بات کا کافی ثبوت موجود ہے کہ سچا دین جس کے قبول کرنے پر نجات موقوف ہے دینِ اسلام ہے کیونکہ سچائی کے معلوم کرنے کے لئے دو ہی طریق ہیں۔ایک یہ کہ عقلی دلائل سے کسی دین کے عقائد صاف اور پاک ثابت ہوں۔دوسرے یہ کہ جو دین اختیارکرنے کی علّتِ غائی ہے یعنی نجات۔اس کے علامات اور انوار اس دین کی متابعت سے ظاہر ہو جائیں۔کیونکہ جو کتاب دعویٰ کرتی ہے کہ میں اندرونی بیماریوں اور تاریکیوں سے لوگوں کو شفا دیتی ہوں بجز میرے دوسری کتاب نہیں دیتی تو ایسی کتاب کے لئے ضرور ہے کہ اپنا ثبوت دے۔پس انہیں دونوں طریقوں کی نسبت ثابت کر کے دکھلایا گیا ہے کہ یہ صرف اسلام میں پائے جاتے ہیں۔اسلام وہ پاک مذہب ہے کہ جس کی بنیاد ایسے عقائد صحیحہ پر ہے کہ جس میں سراسر جلال الٰہی ظاہر ہوتا ہے۔قرآن شریف ہر ایک جزو کمال خدا کیلئے ثابت کرتا ہے اور ہر ایک نقص و زوال سے اس کو پاک ٹھہراتا ہے۔اس کی نسبت قرآن شریف کی یہ تعلیم ہے کہ وہ بیچون و بیچگون ہے اور ہرایک شبیہ و مانند سے ّمنزہ ہے اور ہر ایک شکل اور مثال سے ّمبرا ہے۔وہ مبداء ہے عام فیضوں کا اور جامع ہے تمام خوبیوں کا اور مرجع ہے تمام امور کا اور خالق ہے تمام کائنات کا اور پاک ہے ہر ایک کمزوری اور ناقدرتی اور نقصان سے اور واحد ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور الوہیت میں اور معبودیت میں، نہیں مشابہ اُس سے کوئی چیز اور نہیں جائز ہے کسی چیز سے اُس کا اتحاد اور حلول۔مگر افسوس کہ آپ کا اعتقاد سراسر اس کے برخلاف ہے اور ایسی روشنی چھوڑ کر تاریکی ظلمت