مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 611 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 611

مکتوبات احمد ٦١١ جلد اول ہیں جو آپ سے مباحثہ کرنے کو تیار ہیں ۔ میں جس امر میں مامور ہو چکا ہوں اُس سے زیادہ نہیں کر سکتا اور اگر مباحثہ بھی مجھ سے منظور ہے تو آپ میری کتاب کا جواب دیں ۔ یہ صورت مباحثہ کی عمدہ ہے اور اس میں معاوضہ بھی زیادہ ہے اور بجائے چوبیس سو روپیہ کے دس ہزار روپیہ ۔ کے مکتوب نمبر ۵۴ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ☆ ۳۰ رمتی ۱۸۸۵ء مخدومی میر عباس علی شاہ صاحب سلمہ ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ آں مخدوم کا عنایت نامہ پہنچا چونکہ آں مخدوم کی روح کو اس عاجز کی روح سے بشدت مناسبت ہے اسی وجہ سے تعلقات روحانی کا غلبہ ہے اور اِنْ شَاءَ اللهُ تَعَالٰی آپ کی حالت کا ملہ ابتلا کے خطرات سے امن میں ہے۔ یہ عاجز بوجہ قلت فرصت تحریر جواب سے قاصر رہا اور مستعد تحریر تھا کہ اسی میں خط پہنچ گیا ۔ دہلی کی طرف جانے کے لئے ابھی کچھ معلوم نہیں ۔ ہندوستان میں اکثر اطراف بیماری بہت پھیل رہی ہے ۔ اگر کسی وقت بطریق عجلت سفر اُس طرف کا پیش آیا تب تو مجبوری ہے ور نہ بہر طرح خواہ ایک ساعت کے لئے ہو ، إِنْ شَاءَ الله ملاقات آں مخدوم کی ہوگی ۔ آگے ہر ایک امر خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ پردہ غیب میں جو کچھ مخفی ہے کسی کو اس پر اطلاع نہیں ۔ آں مخدوم اپنی اصلی صحت پر آگئے ہوں تو اطلاع بخشیں ۔ ۱۴ جون ۱۸۸۵ء مطابق دہم رمضان المبارک ۱۳۰۲ھ اخبار الحکم نمبر ۳۴ جلد ۵ - ۱۷ رستمبر ۱۹۰۱ ء صفحه ۱۳ کالم ۲