مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 588 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 588

مکتوب نمبر۴۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلمہُ اللہ تعالیٰ۔بعد سلام مسنون آںمخدوم کا عنایت نامہ پہنچا۔یہ عاجز اگرچہ بہت چاہتا ہے کہ آںمخدوم کے بار بار لکھنے کی تعمیل کرے مگر کچھ خداوندکریم ہی کی طرف سے ایسے اسباب آ پڑتے ہیں کہ رک جاتا ہوں۔نہیں معلوم کہ حضرت احدیّت کی کیا مرضی ہے۔عاجز بندہ بغیر اُس کی مشیت کے قدم اُٹھا نہیں سکتا۔ایک رات خواب میں دیکھا کہ کسی مکان پر جو یاد نہیں رہا یہ عاجز موجود ہے اور بہت سے نئے نئے آدمی جن سے سابق تعارف نہیں، ملنے کو آئے ہوئے ہیں اور آپ بھی ان کے ساتھ موجود ہیں مگر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی اور مکان ہے۔اُن لوگوں نے اس عاجز میں کوئی بات دیکھی ہے جو اُن کو ناگوار گزری ہے سو اُن سب کے دل منقطع ہوگئے۔آپ نے اُس وقت مجھ کو کہا کہ وضع بدل لو۔میں نے کہا کہ نہیں بدعت ہے۔سو وہ لوگ بیزار ہوگئے اور ایک دوسرے مکان میں جو ساتھ ہے جا کر بیٹھ گئے۔تب شاید آپ بھی ساتھ ہیں۔مَیں اُن کے پاس گیا تا اپنی امامت سے ان کو نماز پڑھاؤں پھر بھی اُنہوں نے بیزاری سے کہا کہ ہم نماز پڑھ چکے ہیں۔تب اس عاجز نے اُن سے علیحدہ ہونا اور کنارہ کرنا چاہا اور باہر نکلنے کے لئے قدم اُٹھایا۔معلوم ہوا کہ اُن سب میں سے ایک شخص پیچھے چلا آتا ہے جب نظر اُٹھا کر دیکھا تو آپ ہی ہیں۔اب اگرچہ خوابوں میں تعینات معتبر نہیں ہوتے۔اور اگر خدا چاہے تو تقدیراتِ معلّقہ کو مبدّل بھی کر دیتا ہے لیکن اندیشہ ہی گزرتا ہے کہ خدانخواستہ وہ آپ ہی کا شبیہ نہ ہو۔لوگوں کے شوق اور ارادت پر آپ خوش نہ ہوں۔حقیقی شوق اور ارادت کہ جو لغزش اور ابتلا کے مقابلہ پر کچھ ٹھہر سکے لاکھوں میں سے کسی ایک کو ہوتا ہے ورنہ اکثر لوگوں کے دل تھوڑی تھوڑی بات میں بدظنی کی طرف جھک جاتے ہیں اور پھر پہلے حال سے پچھلا حال اُن کا بدتر ہو جاتا ہے۔صادق الارادت وہ شخص ہے کہ جو رابطہ توڑنے کیلئے جلد تر تیار نہ ہو جائے اور اگر ایسا شخص جس پر ارادت ہوکبھی کسی فسق اور معصیت میں مبتلا نظر آوے یا کسی اور قسم کا ظلم اور تعدّی اس کے ہاتھ سے ظاہر ہوتا دیکھے۔یا کچھ اسباب اور اشیاء منہیات کے اُس کے مکان