مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 583
مگر بجز مرضی باری تعالیٰ کیونکر پوراہو۔مولوی عبدالقادر صاحب موت کو بہت یاد رکھیں اور دلی اخلاص کے حصول میں کوشش کریں اور یہ عاجز بھی کوشش کرے گا۔والسلام ۲۰؍ نومبر ۱۸۸۳ء مطابق ۱۹؍ محرم ۱۳۰۱ھ مکتوب نمبر۳۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مخدومی مکرمی اخویم میر عباس علی شاہ صاحب سلّمہ۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ بعد ہذا چونکہ اس ہفتہ میںبعض کلمات انگریزی وغیرہ الہام ہوئے ہیں اور اگرچہ بعض ان میں سے ایک ہندو لڑکے سے دریافت کئے ہیں مگر قابلِ اطمینان نہیں۔اور بعض منجانب اللہ بطور ترجمہ الہام ہوا تھا اور بعض کلمات شاید عبرانی ہیں۔ان سب کی تحقیق تنقیح ضرور ہے تا بعد تنقیح جیسا کہ مناسب ہو، اخیر جزو میں کہ اب تک چھپی نہیں درج کئے جائیں۔آپ جہاں تک ممکن ہو بہت جلد دریافت کر کے صاف خط میں جو پڑھا جاوے اطلاع بخشیں اور وہ کلمات یہ ہیں۔پریشن، عمر ہراطوس، با پلاطوس یعنی پڑطوس لفظ ہے یا پلاطوس لفظ ہے۔بباعث سرعت الہام دریافت نہیں ہوا اور عمر عربی لفظ ہے اس جگہ براطوس اور پریشن کے معنی دریافت کرنے ہیں کہ کیا ہیں اور کس زبان کے یہ لفظ ہیں۔پھر دو لفظ اور ہیں۔ھوشعنا نعسا ۱؎ معلوم نہیں کس زبان کے ہیں اور انگریزی یہ ہیں۔اوّل عربی فقرہ ہے یَا دَاؤدُ عَامِلْ بِالنَّاسِ رِفْقًا وَّ اِحْسَانًا۲؎۔’’یو مسٹ ڈو ۳؎ وَہاٹ آئی ٹولڈ یو‘‘۔۴؎ تم کو وہ کرنا چاہئے جو میں نے فرمایا ہے یہ اُردو عبارت بھی الہامی ہے۔پھر بعد اس کے ایک اور انگریزی الہام ہے اور ترجمہ اُس کا الہامی نہیں۔بلکہ اُس ہندو لڑکے نے بتلایا ہے۔فقرات کی تقدیم تاخیر کی صحت بھی معلوم نہیں۔اور بعض الہامات میں فقرات کا تقدم تاخر بھی ہو جاتا ہے اُس کو غور سے دیکھ لینا چاہئے اور وہ الہام یہ ہیں۔۱؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۸۰ ۲؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۸۲ ۳؎ مکتوب طبع اوّل میں سہواًیومسٹ ڈڈ چھپا ہے۔(مرتب) ۴؎ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ۸۲