مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 37 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 37

مکتوبات احمد ۳۷ جلد اول باستثناء بابو رلا رام صاحب کے کہ اگر وہ اس شوری تنقید جواب میں داخل ہوئے تو اُن کو اپنی رائے اپنے پرچہ میں طبع کرنا اختیار ہوگا اور جب کہ یہ سب آرائے بقید شرائط متذکرہ بالا کے طبع ہو جائیں گی تو اُس وقت کثرت رائے پر فیصلہ ہوگا اور اگر ایک نمبر بھی زیادہ ہو تو با وا صاحب کو ڈگری ملے گی ور نہ آں حضرت مغلوب رہیں گے ۔ اشتهار مبلغ پانسور و پیه میں راقم ، اُس سوال کا جو آریہ سماج کی نسبت پر چہ 9 فروری اور بعد اُس کے سفیر ہند میں بدفعات درج ہو چکا ہے، اقرار صحیح قانونی اور عہد جائز شرعی کر کے لکھ دیتا ہوں کہ اگر باوا نرائن سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب منجملہ آریہ سماج کے جو اُن سے متفق الرائے ہوں ہماری ان وجوہات کا جواب جو سوال مذکورہ میں درج ہے اور نیز ان دلائل کی تردید جو تبصرہ مشمولہ اشتہار ہذا میں مبیں ہے پورا پورا ادا کر کے بدلائل حقہ یقینیہ یہ ثابت کر دے کہ ارواح بے انت ہیں اور پر میشور کو اُن کی تعداد معلوم نہیں تو میں پانسو نقد اُس کو بطور جرمانہ کے دوں گا اور در صورت نہ ادا ہونے روپیہ کے مجیب مثبت کو اختیار ہوگا کہ امداد عدالت سے وصول کرے۔ تنقید جواب کی اُس طرح عمل میں آوے گی جیسے تنقیح شرائط میں او پر لکھا گیا ہے اور نیز جواب باوا صاحب کا بعد طبع اور شائع ہونے تبصرہ ہماری کے مطبوع ہوگا ۔ المشتهر مرزاغلام احمد رئیس قادیان