مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 33
مکتوبات احمد ۳۳ جلد اول پر اپنا اپنا موجہ رائے تحریر فرمائیں اور پھر دو جلد میں اس رسالہ کی منصفوں کی خدمت میں مفت بھیجی جائیں ۔ آئندہ جیسے آپ کی مرضی ہو اس سے اطلاع بخشیں اور جلد اطلاع بخشیں اور میں نے چلتے چلتے جلدی سے یہ خط لکھ ڈالا ہے ۔ کمی بیشی الفاظ سے معاف فرمائیں ۔ ۱۷ جون ۱۸۷۹ء راقم آپ کا نیازمند غلام احمد عفی عنہ - نوٹ : ابھی تک مجھے پنڈت شو نرائن صاحب اگنی ہوتری کے متعلق اسی قدر خطوط ملے ہیں ۔ اس آخری خط سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کوئی مفصل خط لکھا ہے۔ اگر اس کتاب کے طبع ہو جانے تک مجھے وہ خط بھی میسر آ گیا تو انشاء اللہ العزیز اسی کتاب میں درج ہو جائے گا ۔ وباللہ التوفیق ۔ خاکسار یعقوب علی تراب - احمدی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حميد مکتوبات نمبر ۳ ، ۴، ۵ ۔ پرانی تحریریں ، روحانی خزائن جلد ۲ صفحہ ۲۰ تا ۳۳