مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 490 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 490

مکتوبات احمد ۴۹۰ جلد اول ملنے کے لئے جائے ئے جہاں جہاں حضرت سیدنا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو گندی لندی گال گالیاں دیتے ہیں اور دن رات تو ہین اسلام ان کا کام ہے۔ وہ میرے دروازہ پر نہیں آیا تا میں اس کی خاطر داری کرتا بلکہ دشمنان اسلام اور دشمنانِ نبی کریم کے دروازہ پر گیا اور اگر وہ اب اس واقعہ سے انکاری ہے تو میں بجز اس کے کیا کہہ سکتا ہوں کہ لَعْنَتُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ قولہ: آپ نے پیشگوئی کی تھی کہ طاعون کا قادیان پر اثر نہ ہوگا اور میرے مریدوں سے اس مرض مہلک میں گرفتار نہ ہوگا اور اس کے برعکس ہوا ۔ الجواب : میں نے کوئی ایسی پیشگوئی نہیں کی کہ قادیان میں طاعون سے کوئی نہیں مرے گا۔ بلکہ قادیان کی نسبت یہ پیشگوئی کی تھی کہ لَوْلَا الْإِكْرَامُ لَهَلَكَ الْمُقَامُ ، یعنی خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر میں تیری عزت کا پاس نہ کرتا تو قادیان کے تمام لوگوں کو ہلاک کر دیتا کیونکہ اس گاؤں میں اکثر شریر اور خبیث نا پاک طبع ہیں۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا تھا ۔ إِنِّي أَحَافِظُ كُلَّ مَنْ في الدَّارِ کے یعنی میں قادیان میں طاعون بھیجوں گا اور میں ان سب لوگوں کو بچالوں گا جو تمہارے گھر کی چار دیوار کے اندر ہیں ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر قادیان کی نسبت عام طور پر بچانے کا وعدہ تھا تو پھر اس وحی الہی کے کیا معنی ہوئے کہ میں اس گھر کے رہنے والوں کو بچالوں گا۔ اب میں یہ بھی بتلاتا ہوں کہ شریر اور مفسد طبع لوگوں نے کہاں سے ایک جھوٹی بات بنائی ۔ پس اس کی جڑ یہ ہے کہ ایک یہ وحی الہی تھی اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ - إِنَّهُ أَوَى الْقَرْيَةَ سے یعنی خدا تعالیٰ اس بیماری کو اس ملک کے رہنے والوں سے دور نہیں کرے گا جب تک وہ ان خیالات کو دور نہ کریں جو اُن کے دل میں ہیں اور وہ اس گاؤں کو یعنی قادیان کو بالکل تباہ ہونے سے بچالے گا یعنی قادیان کی ایسی حالت نہ ہوگی کہ بالکل نابود ہو جائے جیسا کہ اس نواح میں کتنے دیہات نابود ہو گئے اور ان کا نام و نشان نہ رہا۔ یادر ہے کہ اولی کا لفظ جو اس وحی الہی میں ہے یعنی یہ فقرہ کہ إِنَّهُ اَوَى الْقَرْيَةَ ۔ اس لفظ کے عربی میں یہ معنی ہیں کہ ایک حد تک مصیبت دکھلا کر پھر اپنی پناہ میں لے لینا اور بکلی بر باد نہ کرنا یہ محاورہ ہے۔ ا تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۳۴۴ ۲ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحہ ۳۴۸ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۲۶۱