مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 482
مکتوبات احمد L ۴۸۲ مولوی سلطان محمود صاحب کے نام (تعارفی نوٹ ) مولوی سلطان محمود صاحب ایک مشہور سجادہ نشین تھے ۔ اس مکتوب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے دعوی تجدید کی حقیقت اور اپنے نام مسیح موعود اور مہدی معہود کے راز کو بیان فرمایا ہے ۔ اس مکتوب کے آخر میں اپنی مہر بھی لگائی ہے اور مہر کے الفاظ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ناز نازل شدہ ایک وحی ہے ۔ آپ نے بعض اور مواہیر بھی تیار کی تھیں اور ان میں بھی الہامات ہی درج تھے۔ اپنے نام ۔ غلام احمد کی مہر میں نے نہیں دیکھی ۔ یہ انگوٹھیاں مختلف اوقات میں تیار ہوئیں ۔ الَيْسَ اللهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ کی انگوٹھی حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم آپ کے والد کی وفات کے بعد تیار ہوئی تھی کیونکہ یہ الہام وفات کے معاً بعد ہوا تھا جو ایک عظیم الشان پیشگوئی پر مشتمل تھا۔ جس کا ظہور آپ کی بعد کی زندگی میں ہوا اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی تمام ضروریات کا خارقِ عادت طور پر تکفل فرمایا۔ غرض یہ مکتوب پنجاب کے ایک مشہور سجا دہ نشین کی طرف ہے اور چونکہ حضرت حکیم الامتہ مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اسیح اوّل رضی اللہ عنہ اس خاندان سے ذاتی تعلقات رکھتے تھے آپ نے بھی اس پر چند سطر میں تحریر کر دیں ۔ ( عرفانی کبیر ) الزمر : ۳۷ تذکرہ ایڈیشن چہارم صفحه ۴۸ جلد اول