مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page v of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page v

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا محکمہ ڈاک حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی ۱۹۰۱ء کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے حضور کی خط و کتابت کے متعلق تحریر فرماتے ہیں:۔ خط و کتابت کا سلسلہ بہت بڑا سلسلہ ہے اور اس سے بہت لوگ فائدہ اُٹھاتے ہیں ۔ یہ سلسلہ دو مدوں میں منقسم ہے ایک تو وہ خطوط ہیں جو براہ راست حضرت حجۃ اللہ یا حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے نام آتے ہیں اور دوسرے وہ خطوط ہیں جو حضرت حکیم الامۃ مولا نا مولوی نورالدین صاحب یا دوسرے لوگوں کے نام آتے ہیں۔ ان خطوط سے ہماری مراد وہ خطوط ہیں جو حضرت اقدس کے متعلق آتے ہیں۔ حضرت اقدس کے خطوط کا جواب خدا تعالیٰ کی خاص تائید سے حضرت مولوی عبدالکریم صاحب برابر دیتے ہیں ۔ وہ خطوط جو باہر سے حضرت اقدس اور حضرت مولوی عبدالکریم صاحب کے نام سے آئے ان کی روزانہ اوسط تمیں تک ہے اس انداز سے سال تمام میں قریباً بارہ ہزار خطوط آئے۔ اور ان خطوط کی اوسط روزانہ جو حضرت مولوی نورالدین صاحب یا دوسرے لوگوں کے نام بغرض استفسار ۔۔۔۔ حضرت اقدس آئے ۱۵ ہے یا سالانه ۵۴۷۵ گویا ساڑھے پانچ ہزار کل تعداد قریباً اٹھارہ ہزار ۔ اور اس قدر خطوط لکھے گئے ہیں ۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کس قدر لوگوں میں (الحکم ۱۴ رفروری ۱۹۰۲ء صفحه ۱۲) بذریعہ خطوط اس پاک سلسلہ کی تبلیغ پہنچی ہے۔ نیز تحریر فرماتے ہیں :۔ آج میں دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے محکمہ ڈاک کی تاریخ سنانی چاہتا ہوں جس سے انہیں معلوم ہوگا کہ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنے خدام کے خطوط کے جواب کا کس قدر التزام رہتا تھا۔ اوائل میں جب آپ کا کوئی دعوی نہ تھا اور براہین احمدیہ کی تالیف میں مصروف تھے۔ اُس وقت آپ کا معمول یہ تھا کہ جو خطوط آتے اُن کا جواب آپ خود لکھتے ۔ لکھنے کے لئے دیسی قلم اور سیاہی استعمال فرماتے اور باریک فرینچ پیپر پر خطوط کا جواب دیتے تھے ۔ یہ خطوط بعض اوقات بجائے خود ایک مستقل تالیف بن جاتے تھے ۔ جن میں روحانیات اور تصوف کے نہایت ♡