مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 464 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 464

حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار کے نام تعارف حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار حسین پور ضلع مظفر نگر کے رہنے والے ایک نومسلم خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔یہ خاندان پنجاب کے محکمہ نہر میں ملازم تھا اور اس لئے نہر والے کہلاتے تھے۔امرتسر میں اس خاندان کے ایک رکن محمد عمر صاحب نے ایک مسجد تعمیر کی تھی جو حضرت مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے خاندان میں اس وقت تک چلی آتی ہے۔حافظ محمد یوسف اہلحدیث کے فرقہ سے تعلق رکھتے تھے اور اہلحدیث گروہ کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے اور مولوی عبداللہ صاحب کے ساتھ ارادت رکھتے تھے۔محکمہ نہر کے چند آدمی سید فتح علی شاہ، حافظ صاحب منشی الٰہی بخش، منشی امیر الدین، منشی عبدالحق صاحب وغیرہم ابتداً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام سے بھی ارادت اورعقیدت کے ساتھ ملے اور اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے تقویٰ و طہارت اور زہد و ورع سے ذاتی طور پر واقف تھے اور نیز مولوی عبداللہ صاحب غزنوی کے کشوف حضرت اقدس کی نسبت سن چکے تھے اور حضرت اقدس کی اسلامی خدمات کو برأی العین مشاہدہ کرتے تھے۔خاکسار عرفانی کبیر کو ذاتی طور پر ان لوگوں سے ملاقات کی ابتدا ۱۸۹۲ء میں ہوئی اور اس کے بعد یہ سلسلہ یہاں تک بڑھا کہ عرفانی کبیر کو حافظ محمد یوسف صاحب تبلیغ سلسلہ کیلئے اپنے ساتھ لے گئے اور اسے موقع ملا کہ وہ مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری اور ان کے شاگردوں کے ساتھ اپنی بصیرت کے موافق مباحثات کرتا رہا اور قصور میں جماعت کا قیام اسی وقت ہوا اور ان اوّلون سابقون میں حضرت مرزا فضل بیگ رضی اللہ عنہ اور حضرت چودھری نظام الدین صاحب رضی اللہ عنہ کا خاندان ہے۔خاکسار عرفانی کبیر، حافظ محمد یوسف صاحب کو ڈپٹی کلکٹری کے امتحان کی تیاری خود قانون کی کتابوں کو یاد کر کے کراتا تھا اور ان کے ساتھ ضلعداری کا کام بھی کرتا تھا۔اسی سلسلہ میں وہ نائب ضلعدار مقرر ہوا مگر خد اتعالیٰ کی خاص مشیت کے ماتحت استعفیٰ دے دیا۔یہ