مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 463 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 463

کروں گا اور سمجھوں گا کہ میں جھوٹا تھا۔تبھی خد انے مجھے ذلیل کیا اوراگر میں مباہلہ کے اثر سے ایک برس کے اندر مر گیا تو میں اپنی تمام جماعت کو وصیت کرتا ہوں کہ اس صورت میں نہ صرف مجھے جھوٹا سمجھیں بلکہ اگر میں مروں یا ان عذابوں میں سے کسی عذاب میں مبتلا ہو جائوں تو وہ دنیا کے سب جھوٹوں اور کذابوں میں سے زیادہ کذاب مجھے یقین کریںاور ان ناپاک اور گندے مفتریوں میں سے مجھے شمار کریں جنہوں نے جھوٹ بول کر اپنی عاقبت کو خراب کیا۔اور اگر میں دس تاریخ شعبان تک بمقام لاہور مباہلہ کے لئے حاضر نہ ہوا تب بھی مجھے کاذب قرار دیں۔لیکن ضرور ہے کہ اوّل مولوی غلام دستگیر صاحب عزم بالجزمکر کے اسی نمونہ کا اپنی طرف سے بقیدتاریخ اشتہار دے دیں اور اگر وہ اشتہار نہ دیں تو پھر میں لاہور نہیں جا سکتا۔والسلام علٰی من اتبع الھدٰی۔٭ المشتہر خاکسار مرزا غلام احمد مکرراً ۱؎یہ بھی اطلاع دی جاتی ہے کہ اگر اور صاحب بھی علماء پنجاب یا ہندوستان سے مباہلہ کا ارادہ رکھتے ہوں تو وہ بھی اسی تاریخ پر بمقام لاہو رمباہلہ کے لئے حاضر ہو کر مولوی غلام دستگیر کے ساتھ شریک ہو جائیں اور اگر اب حاضر نہیں ہوں گے تو پھر آئندہ ان کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا۔٭…٭…٭ ٭ روزنامہ الفضل قادیان دارالامان مورخہ ۲۶؍ ستمبر ۱۹۴۳ء ۱؎ حضور علیہ السلام کے اسم مبارک کے بعد کی سطور اصل مسودہ میں حضور علیہ السلام نے پنسل سے لکھی ہوئی ہیں۔