مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 457
مکتوب نمبر ۲۰ خط بنام مولوی رشید احمد صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ بعد ہذا عرض خدمت ہے کہ صاحبزادہ سراج الحق نے آپ کا خط بجنسہٖ میرے پاس بھیج دیا۔حرف بحرف ملا حظہ کیا گیا۔آپ جو اس عاجز کو واسطے بحث کے سہارنپور بلاتے ہیں، مجھ کو کچھ عذر نہیں مگر اتنی بات خدمت میں عرض کرنی ہے کہ امن قائم کرنے کے واسطے آپ نے کیا بندوبست کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر صاحب کی تحریری اجازت ہونی ضروری بات ہے اور مجالس بحث میں سپرنٹنڈنٹ یا اور کسی حاکم بااختیار کا ہونا بھی امر ضروری ہے۔بنا برایں اس قسم کی تسلی بخش تحریر ہمارے پاس بھیج دیں تو بندہ واسطے بحث کے حاضر خدمت ہو جائے گا۔اگر لاہور آپ تشریف لے چلیں تو تسلی بخش تحریر امن قائم کرنے کی آپ کے پاس ہم بھیج دیں۔پس اس تحریر کے جواب میں جیسا آپ مناسب سمجھیں اطلاع دیں۔راقم غلام احمد بقلم عباس علی