مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 434
مکتوبات احمد ۴۳۴ جلد اول جاتے ہیں ۔ ایسے وقت میں ، جس میں ہزار ہا مسلمان کا ایمان تلف ہو، اگر بزرگانِ دین اور علماء اہل یقین ، کام نہ آئے تو کب آئیں گے؟ ہاں ہم نے مرزا غلام احمد صاحب سے قسم کھا کر یہ بھی وعدہ کر لیا ہے کہ اگر ( جن کے نام خط ہے ) اس بحث کے لئے تشریف نہ لائے ۔ تو پھر یہ بات پنجاب اور ہندوستان کے اخباروں میں چھپوا دیں گے کہ وہ گریز کر گئے اور وہ حق پر نہیں ہیں ۔ لہٰذا ہم سب لوگ ادب سے اور عاجزی سے آپ کی خدمت میں خواستگار ہیں کہ آپ حسبہ اللہ اس کام کے لئے ضرور تشریف لاویں اور مسلمانوں کو فتنہ سے بچاویں۔ ورنہ اگر آپ تشریف نہ لائے تو ناچار ایفائے عہد کے لئے آپ کا گریز کرنا حتی الوسع تمام اخباروں میں شائع کر دیا جائے گا ۔ اسی طرح اگر مرزا غلام احمد صاحب نے گریز کی تو اس سے دس حصہ زیادہ اخباروں کے ذریعہ سے ان کی قلعی کھولی جائے گی ۔ اور ہمیں یقینی طور پر امید ہے کہ آپ دونوں طور کی بحث کے لئے ضرور تشریف لے آئیں گے اور قیامت کی باز پرس سے اپنے آپ کو بچائیں گے ۔ لہذا ہم نے ایک ایک نقل اسی درخواست کی چند اخباروں میں بھی بھیج دی ہے اور آخری نتیجہ کا مضمون جو کچھ بعد اس کے ہو گا ، چھپنے کے لئے بھیجا جائے گا ۔ آپ جلد تشریف لاویں۔ سب مخلصین منتظر ہیں ۔ ہم آپ کے جواب کی ۔ آج کی تاریخ سے کہ ۱۸ محرم الحرام ۱۳۰۹ھ مطابق ۲۴ ر اگست ۱۸۹۱ ء ہے۔ ایک ماہ تک انتظار کریں گے۔ اگر اس عرصہ تک خدا نخواستہ آپ تشریف نہ لائیں تو نا چار عہد کے موافق کلمات حقہ آپ کی نسبت شائع کر دیئے جائیں گے اور واضح رہے کہ ہم تین فریق کے آدمی ہیں ۔ بعض ہم میں سے مرزا صاحب کے مرید ہیں اور بعض حسن ظن رکھنے والے اور بعض نہ حسن ظن رکھنے والے اور نہ مرید ہیں ۔ لیکن ہم سب حق کے طالب ہیں ۔ الْحَقُّ حَقٌّ ۔ والسلام ابواللمعان سراج الحق جم راج الحق جمالی نعمانی سرساوی سرج اللہ وجہ ۔ شیخ نور محمد ہانسوی ۔ شیخ عبدالحق لود یا نوی ۔ قاضی خواجہ علی ٹھیکیدار شکرم محمد خاں ساکن کپورتھلہ ۔ حافظ حامد علی لود بیانوی ۔سید عباس علی صوفی - مولوی محمود حسن مدرس منشی محمد اروڑا نقشہ نویس ساکن کپورتھلہ ۔ منشی فیاض علی ۔ منشی ظفر احمد اپیل نویں ساکن کپورتھلہ ۔ منشی عبدالرحمٰن اہلمد جرنیلی کپورتھلہ ۔ منشی حبیب الرحمن برادر زادہ حاجی ولی محمد صاحب حج مرحوم ساکن کپورتھلہ ۔ مستری جان محمد ۔ سردار خاں