مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 412
گئیںاور اب بصحت و کاملیت و جامعیت دستیاب ہونا ان کتابوں کا محال ہے۔پس آپ قرآن شریف کی کاملیت کو محال پر موقوف رکھ کر ایک زہر ناک فتنہ میںلوگوں کو ڈالنا چاہتے ہیں۔مگر یہ آپ کے لئے ممکن نہ ہو گا اور عنقریب آپ کو ندامت کے ساتھ اس مفسد اعتقاد سے رجوع کرنا پڑے گا۔زیادہ کیا لکھوں۔وَالسَّــلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰی۔خاکسار مرزا غلام احمد قادیان (۲۸؍ اپریل ۸۸ء)٭ نوٹ:۔اس مکتوب کے پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف کے لئے آ پ کو کس قدر غیرت اور قرآن مجید کی تعلیم پر اس قدر بصیرت اورمعرفت حاصل ہے کہ ہر مخالف کو قرآن مجید ہی سے اس کے کمالات دکھانے کا دعویٰ کرتے ہیں اور اس مقابلہ میں کوئی شخص آپ کے سامنے نہیں آتا۔(عرفانی کبیر) ٭…٭…٭ ٭ الحکم ۲۱؍ جولائی ۱۹۳۴ء صفحہ۴