مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 409 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 409

امام الدین فاتح کتاب المبین کے نام امام الدین نام پنجاب میں ایک منصف تھے۔انہوں نے اپنے نام کے ساتھ فاتح کتاب المبین کا اضافہ کیا۔یہ شخص اس امر کامدعی تھا کہ نعوذ باللہ قرآن مجید نامکمل ہے جب تک اس کے ساتھ ایک ہی جلد میں بائبل کو نہ شریک کیا جائے۔قرآن مجید کے متعلق مختلف اوقات میں فتنے اندر اورباہر سے پیدا ہوتے رہے۔اللہ تعالیٰ نے ہر موقع پر  ۱؎کے وعدہ کے موافق قرآن مجید کی صداقت اور کمال کو ظاہر فرمایا۔عباسیوں کے زمانہ میں خلق قرآن کابڑا خطرناک فتنہ پیدا ہوا۔جس نے مسلمانوں کی دینی اور عملی قوت کو ضرب لگائی پھر کبھی بعض لوگوں نے دوسرے رنگ میں عدم تکمیل کا فتنہ برپا کیااور مجھے تعجب ہوتا ہے کہ باوجود ۲؎ پر اعتقاد رکھنے کے پھر ایسے عقیدہ تراشتے رہے۔لیکن یہ بھی قرآن کریم کا ایک اعجاز ہے کہ ہر زمانہ میںایسے معترضین کے جواب کیلئے خد اتعالیٰ نے ایسے سامان کئے کہ قرآن کریم زندہ کتاب اور محفوظ صحیفہ مطہرہ ثابت ہوا۔اس زمانہ میں بھی قرآن کریم کی شان پر اندرونی اور بیرونی حملے ہوئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے کفر کو توڑنے کیلئے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو مبعوث فرمایا۔آریوں اور عیسائیوں سے قطع نظر خود مسلمان کہلانے والے بعض لوگوںنے بھی نادانستہ قرآن مجید پر حملے کئے۔مثلاً وہ جو قرآن کریم پر احادیث کو قاضی اور حَکَمْ ٹھہراتے ہیں۔ایسا ہی بعض و ہ لوگ جو قرآن سے تمسک کے مدعی ہوکر احادیث کے مقام کو گراتے ہیں اور یہ تیسرا مدعی جو بائبل کو ساتھ رکھنا ضروری سمجھتا تھا۔یہ شخص فوت ہو چکا ہے۔اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے خط وکتابت کی تھی اور خط وکتابت کے نام سے ایک پمفلٹ شائع کیا تھا۔میری لائبریری میں وہ موجود تھا۔اب میں مرکز سے دور ہوں۔حیاتِ احمد میں اس کا تذکرہ توفیق راہ ہوئی تو لکھوں گا۔انشاء اللہ العزیز۔یہ شخص لاہور کے جلسہ میں بھی شریک ہو اتھا اور اب فوت ہو چکا ہے۔دراز قد گندم گوں تھا۔( عرفانی کبیر) ۱؎ الحجر: ۱۰ ۲؎ المائدہ : ۴