مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 408 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 408

مدد کرا سکتے ہیں۔ہندو لوگ بھی اس رسالہ سے ناراض نہیں ہیں کیونکہ آریہ سماج والوں سے ہندوؤں کی عداوت ہے۔چنانچہ ہوشیار پور کی بحث میں ہندو لوگ باوجود اختلاف مذہب اس عاجز کے بیان پر خوش ہوتے تھے اور آریوں کے بیان پر ناراض۔ایک نسخہ رسالہ سرمہ چشم آریہ بعد چھپنے کے آپ کی خدمت میں بھیج دوں گا۔آپ اس کو پڑھ کر اگر مناسب طبع اپنے کے پاویں تو اس میں کوشش کریں۔لیکن رسالہ سراج منیر نہیں بھیجوں گا کیونکہ الہامات کی نسبت کسی قدر طبع مبارک میں گرانی ہے۔والسلام خاکسار غلام احمد عفی عنہ ان رسالوں کے چھپنے کے لئے جلدی اس غرض سے کی گئی ہے کہ تا حصہ پنجم کے لئے سرمایہ کافی جمع ہو جائے۔(۲۱؍مئی ۱۸۸۶ء) ٭ اخبار الحکم ۲۱ تا ۲۸؍ جولائی ۱۹۳۶ء