مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 362 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 362

خمکتوب نمبر ۲۳ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اشتہار ۳۰؍ مارچ ۱۸۹۳ء کے جواب میں مولوی محمد حسین بٹالوی کا خط شیخ محمد حسین بٹالوی ۱۹؍ اپریل ۱۸۹۳ء تمہارے چند اوراق کتاب وساوس کے ہمدست عزیزم مرزا خدابخش اور دو رجسٹرڈ خط وصول ہوئے (۱) میں تمہاری اس کتاب کا جواب لکھنے میں مصروف تھا۔اس لئے تمہارے خطوط کے جواب میں توقف ہوا۔اب اس سے فارغ ہوا ہوں تو جواب لکھتا ہوں (۲) میں تمہاری ہر ایک بات کی اجابت کیلئے مستعد ہوں۔(۱) مباہلہ کیلئے طیار ہوں۔(۲) بالمقابلہ عربی عبارت میںتفسیر قرآن لکھنے کو بھی حاضر ہوں۔میری نسبت جو تم کو منذر الہام ہوا ہے اس کی اشاعت کی اجازت دینے کو بھی مستعد ہوں۔مگر ہر ایک بات کا جواب و اجابت رسالہ میں چھاپ کر مشتہر کرنا چاہتا ہوں۔جو انہیں باقی ماندہ ایام اپریل میںہوگا۔انشاء اللہ تعالیٰ (۳) تمہارا سابق تحریرات میں یہ قید لگانا کہ دو ہفتہ میں جواب آوے اور آخری خط میں یہ لکھنا کہ ۲۰؍ اپریل تک جواب ملے ورنہ گریز مشتہر کیا جائے گا۔کمال درجہ کی خفت و وقاحت ہے۔اگر بعد اشتہار انکار ادھر سے اجابت کا اشتہار ہوا تو پھر کون شرمندہ ہوگا؟ (۴) ہماری طرف سے جو جواب خط نمبری ۲۱۔مؤرخہ ۹؍ جنوری ۱۸۹۳ء کیلئے ایک ماہ کی میعاد مقرر ہوئی تھی۔اس کا لحاظ تم نے یہ کیا کہ تیسرے مہینے کے اخیر میں جواب دیا۔پھر اپنی طرف سے یہ حکومت کہ جواب دو ہفتہ یا ۲۰؍ اپریل تک آوے۔کیوں موجب شرم نہ ہوئی۔تم نے اپنے آپ کو کیا سمجھا ہے؟ اور اس حکومت کی کیا وجہ ہے۔جن پر تم حکومت کرتے ہو۔وہ تم کو دجال، کذّاب، کافر و