مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 360 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 360

مکتوبات احمد ۳۶۰ جلد اول ☆ ان کی قوت اور شوکت ظاہر کرنے والے ہوں اور کتاب کے آخر میں سو شعر لطیف بلیغ اور فصیح عربی میں نعت اور مدح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میں بطور قصیدہ درج ہوں اور جس بحر میں وہ شعر ہونے چاہئیں وہ بحر بھی بطور قرعہ اندازی کے اسی جلسہ میں تجویز کیا جائے اور فریقین کو اس کام کے لئے چالیس دن کی مہلت دی جائے اور چالیس دن کے بعد جلسہ عام میں فریقین اپنی اپنی تفسیر اور اپنے اپنے اشعار جو عربی میں ہوں گے سنا دیں ۔ پھر اگر یہ عاجز شیخ محمد حسین بٹالوی سے حقائق اور معارف کے بیان کرنے اور عبارت عربی فصیح و بلیغ اور اشعار آبدار مدحیہ کے لکھنے میں قاصر اور کم درجہ پر رہا یا یہ کہ شیخ محمد حسین اس عاجز سے برابر رہا تو اسی وقت یہ عاجز اپنی خطا کا اقرار کرے گا اور اپنی کتابیں جلا دے گا اور شیخ محمد حسین کا حق ہو گا کہ اس وقت اس عاجز کے گلے میں رسہ ڈال کر یہ کہے کہ اے کذاب ! اے دجال ! اے مفتری ! آج تیری رسوائی ظاہر ہوئی ۔اب کہاں ہے وہ جس کو تُو کہتا تھا کہ میرا مددگار ہے۔ اب تیرا الہام کہاں ہے اور تیرے خوارق کدھر چھپ گئے ۔ لیکن اگر یہ عاجز غالب ہوا تو پھر چاہیے کہ میاں محمد حسین اسی مجلس میں کھڑے ہو کر ان الفاظ سے تو بہ کرے کہ اے حاضرین ! آج میری روسیا ہی ایسی کھل گئی کہ جیسا آفتاب کے نکلنے سے دن کھل جاتا ہے اور اب ثابت ہوا کہ یہ شخص حق پر ہے اور میں ہی دجال تھا اور میں ہی کذاب تھا اور میں ہی کافر تھا اور میں ہی بے دین تھا اور اب میں تو بہ کرتا ہوں ۔ سب گواہ رہیں ۔ بعد اس کے اسی مجلس میں اپنی کتا بیں جلا دے اور ادنی خادموں کی طرح پیچھے ہولے لیے صاحبو! یہ طریق فیصلہ ہے جو اس وقت میں نے ظاہر کیا ہے ۔ میاں محمد حسین کو اس پر سخت اصرار ہے کہ یہ عاجز عربی علوم سے بالکل بے بہرہ اور کوڈن اور نادان اور جاہل ہے۔ اور علم قرآن سے اگر کسی کے دل میں یہ خدشہ گذرے کہ ایسے جدید حقائق و معارف جو پہلی تفاسیر میں نہ ہوں وہ کیونکر تسلیم کئے جا سکتے ہیں اور وہ انہیں پہلی ہی تفاسیر میں محدود کرے تو اُسے مناسب ہے کہ عبارت ذیل کو ملاحظہ کرے ۔ ثم رایت كل اية وكـل حـديـث بحـرا مواجا فيه من اسرار مالو كتبت شرح سر واحدٍ منها في مجلدات لما احاطته ورئيت الاسرار الخفية مبتذلةً فى اشارات القرآن والسنّة فقضيت العجب كل العجب فيوض الحرمين - صفحه ۴۲ ) تصنیف حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی) لے شیخ بٹالوی کو اختیار ہو گا کہ میاں شیخ الکل اور دوسرے تمام متکبر ملاؤں کو ساتھ ملا لے۔ منہ دیکھو ان کا فتوی نمبر ۴ جلد ۱۳ صفحه ۱۱۵