مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 291 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 291

حضرت عیسیٰ ؑ پر احسان ہے جو اُن کی نبوت کا اعلان فرمایا اور کفارہ کا مسئلہ تو حضرت عیسیٰ ؑ نے آپ ردّ کر دیا ہے۔جب کہ کہا کہ میری یونس ؑ نبی کی مثال ہے جو تین دن زندہ مچھلی کے پیٹ میں رہا۔اب اگر حضرت عیسیٰ درحقیقت صلیب پر مر گئے تھے تو ان کو یونس ؑسے کیا مشابہت اور یونس ؑ کو ان سے کیا نسبت؟ اس تمثیل سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ ؑ صلیب پر مرے نہیں صرف یونس ؑ کی طرح بیہوش ہو گئے تھے اور نسخہ مرہم عیسیٰ جو قریباً تمام طبی کتابوں میں پایا جاتا ہے اس کے عنوان میںلکھا ہے کہ یہ نسخہ حضرت عیسیٰ ؑ کے لئے تیار کیا گیا تھا۔یعنی ان کی چوٹوں کے لئے جو صلیب پر آئی تھیں۔اگر درخانہ کس است ہمیں قدر بس است۔٭ ٭…٭…٭ ٭ چشمہ مسیحی۔روحانی خزائن جلد نمبر ۲۰ صفحہ ۳۳۸ تا ۳۵۸