مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 287 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 287

مجھے کیوں چھوڑ دیا۔میں دیکھتا ہوں کہ اس نے مجھے نہیں چھوڑا اور مسیح کی طرح میرے پر بھی بہت حملے ہوئے مگر ہر ایک حملہ میں دشمن ناکام رہے اور مجھے پھانسی دینے کے لئے منصوبہ کیا گیا مگر میں مسیح کی طرح صلیب پر نہیں چڑھا بلکہ ہر ایک بلا کے وقت میرے خدا نے مجھے بچایا اور میرے لئے اس نے بڑے بڑے معجزات دکھلائے اور بڑے بڑے قوی ہاتھ دکھلائے او ر ہزارہا نشانوں سے اس نے مجھ پر ثابت کردیا کہ خدا وہی خدا ہے جس نے قرآن کو نازل کیااور جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھیجا اور میں عیسیٰ مسیح کو ہرگز ان امور میں اپنے پر کوئی زیادت نہیں دیکھتا۔یعنی جیسے اس پر خدا کا کلام نازل ہواایسا ہی مجھ پر بھی ہوا اور جیسے اس کی نسبت معجزات منسوب کئے جاتے ہیںمیں یقینی طور پر ان معجزات کا مصداق اپنے نفس کو دیکھتا ہوں بلکہ ان سے زیادہ۔اور یہ تمام شرف مجھے صرف ایک نبی کی پیروی سے ملا ہے جس کے مدارج اور مراتب سے دنیا بے خبر ہے یعنی سیدنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم۔یہ عجیب ظلم ہے کہ جاہل اور نادان لوگ کہتے ہیں کہ عیسیٰ آسمان پر زندہ ہے حالانکہ زندہ ہونے کی علامات آنحضرت ﷺکے وجود میں پاتا ہوں۔وہ خدا جس کو دنیا نہیں جانتی ہم نے اس خدا کو اس کے نبی کے ذریعہ سے دیکھ لیا اور وہ وحی الٰہی کا دروازہ جو دوسری قوموں پر بند ہے۔ہمارے پر محض اسی نبی کی برکت سے کھولا گیا اور وہ معجزات جو غیرقومیں صرف قصوں اور کہانیوں کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ہم نے اس نبی کے ذریعہ سے وہ معجزات بھی دیکھ لئے اورہم نے اس نبی کا وہ مرتبہ پایا جس کے آگے کوئی مرتبہ نہیں۔مگر تعجب کہ دنیا اس سے بے خبر ہے۔مجھے کہتے ہیں کہ مسیح موعود ہونے کا کیوں دعویٰ کیا۔مگر میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس نبی کی کامل پیروی سے ایک شخص عیسیٰ سے بڑھ کر بھی ہوسکتا ہے۔اندھے کہتے ہیں یہ کفر ہے۔میں کہتا ہوں کہ تم خود ایمان سے بے نصیب ہو۔پھر کیا جانتے ہو کہ کفر کیا چیز ہے۔کفر خود تمہارے اندر ہے اگر تم جانتے کہ اس آیت کے کیا معنی ہیں کہ  ۱؎ توایسا کفر منہ پر نہ لاتے۔خدا تو تمہیں یہ ترغیب دیتا ہے کہ تم اس رسول کی کامل پیروی کی برکت سے تمام رسولوں کے متفرق کمالات اپنے اندر جمع کرسکتے ہو اور تم صرف ایک نبی کے کمالات حاصل کرنا کفر جانتے ہو۔غرض آپ پر لازم ہے کہ اس راہ کی طرف توجہ کرو کہ کیوں کر ایک سچا مذہب جو خدا تعالیٰ کی ۱؎ الفاتحۃ:۶،۷