مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 253
مگر بشپ صاحب منظوری کے لئے رضامند نہ ہوئے اور جواب میں لکھا کہ مجھے آپ کی چٹھی مورخہ ۱۰ ماہ حال پہنچ چکی ہے مگر جو وجوہات پہلی چٹھی میں میرزا غلام احمد صاحب کے ساتھ مباحثہ کرنے سے انکار پر میں دے چکا ہوں ان کو نہ اب میں بدلاتا ہوں اور نہ ان پر کچھ ایزادی کرتا ہوں۔آپ نے اپنی پہلی چٹھی کی جو زائد کاپیاں بھیجی ہیں ان کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔دستخط جی۔اے لاہور۔٭ نوٹ: بشپ لیفرائے نے اپنے خط میں جو نکات اُٹھائے ہیں ان کا مفصل جواب ریویو آف ریلیجنز جلد نمبر۱ صفحہ نمبر۹ میں دیا گیا ہے۔دلچسپی رکھنے والے قارئین وہاں سے استفادہ کر سکتے ہیں۔( ناظر اشاعت) ٭ریویو آف ریلجنز اردو ستمبر ۱۹۰۲ء