مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page xix
مکتوبات احمد ۲۰ جلد اول شائع ہوئی تھی اور قریباً چار سال بعد دوسری جلد شائع ہوتی ہے۔ اس توقف اور تعویق کا موجب ظاہری وہ مالی مشکلات تھیں جو کارخانہ الحکم کو بوجہ خسارہ مشین پیش آئیں لیکن اب چونکہ میرے مکرم بھائی منشی محمد وزیر خان صاحب اور سیئر نے جو سلسلہ کے ایک مخلص اور جو شیلے ممبر ہیں اور میرے ساتھ اُنہیں دیرینہ محبت ہے اس سلسلہ تالیفات مکتوبات میں مدد کرنے کا وعدہ فرمایا ہے اس لئے میں اُمید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ چاہے تو باقی جلد میں جلد شائع ہوسکیں گی ۔ والا مر بيد الله احباب اگر اس سلسلہ تالیفات کی خریداری میں میری حوصلہ افزائی کریں تو خدا کے فضل سے وہ وقت قریب آ سکتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کی تائید اور توفیق سے اُس عظیم الشان کام کو شروع کر دوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سوانح عمری کا کام ہے ۔ یہ سوانح عمری حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح عمری ہی نہ ہو گی بلکہ یہ سلسلہ عالیہ احمدیہ کی ایک تاریخ ہو گی ۔ یہ معمولی محنت کا کام نہیں ۔ اس کے لئے ایک خاص اسٹاف کی ضرورت ہوگی اور ہزاروں ہزار صفحات کی ورق گردانی اور واقعات کا جمع کرنا اور تالیف و ترتیب کا کام ہوگا۔ میں اپنے مخلص احباب کا شکر گزار ہوں کہ وہ مجھے اس کا اہل سمجھتے ہیں اور میں خدا تعالیٰ کے اس فضل کا شکر گزار ہوں ۔ میں اس امر کا اظہار بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سوانح کا میٹریل میں نے قریباً جمع کر لیا ہے۔ اس کی ترتیب اور طبع ہی کا کام اب باقی ہے اور یہ اس وقت شروع ہو سکے گا جب اللہ تعالیٰ ایسے مخلص قلوب کو تحریک کرے گا جو اس راہ میں اپنا مال شار کرسکیں ۔ساری توفیقیں اللہ کو ہی ہیں ۔ یہ کتاب صرف ایک ہزار چھاپی گئی ہے جس قد ر جلد احباب اس کی اشاعت میں حصہ لیں گے اسی قدر جلد وہ مجھے دوسری جلد کی اشاعت کا موقعہ دیں گے ۔ والسلام احقر یعقوب علی تراب احمدی ایڈیٹر الحکم قادیان دفتر الحکم قادیان دارالامان ۲۴ دسمبر ۱۹۱۲ء