مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xviii of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page xviii

مکتوبات احمد ۱۹ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ عرض حال الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على رسوله محمد الامين وخاتم النبيين وعلى اله واصحابه الطيبين وعلى خلفائه الراشدين۔ اما بعد خاکسارایڈیٹر الحکم نہایت خوشی اور مسرت قلبی سے اس امر کا اظہار کرتا ہے کہ جب سے اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے اس کو اس چشمہ ہدایت کی طرف رہنمائی فرمائی اور اپنے فضل ہی سے اس کے ہاتھ میں قلم اور دل و دماغ میں قوت بخشی اور اسے سلسلہ کی قلمی خدمت کے لئے جوش عطا فرما یا تب ہی سے اس کو یہ آرزو رہی ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات اور مکتوبات کو جمع کروں محض فضل ربانی ہی نے اس کی دستگیری کی اور اس کو اس خدمت کے ایک حد تک قابل کر دیا۔ الحکم کے ذریعہ اس سلسلہ میں بہت بڑا کام ہو چکا ہے اور پُرانی تحریروں کے جمع کرنے میں بھی اس حد تک کامیابی ہوئی کہ آج میں اس سلسلہ میں یہ تیسرا مجموعہ شائع کرنے کی توفیق پاتا ہوں ۔ والحمد للہ علی ذالک مکتوبات کے سلسلہ میں اس وجہ سے پہلی جلد کی اشاعت کے وقت خیال کیا گیا تھا کہ دوسری جلد حضرت مد حضرت خلیفة امسیح مد ظله العالی کے مکتوبات کی ہو گی مگر بعد میں میری رائے ترتیب کے متعلق یوں ہوئی کہ پہلے ان جلدوں کو شائع کرنا چاہئے جو مختلف مذاہب کے ہادیوں اور لیڈروں کے نام کے مکتوبات ہیں ۔ چنانچہ اس جلد میں ان مکتوبات کو جمع کیا گیا ہے جو ہندو، آریہ اور براہمو لوگوں کے نام ہیں ۔ تیسری جلد میں وہ مکتوبات اِنْ شَاءَ اللہ ہونگے جو عیسائی مذہب کے لیڈروں کے نام آپ نے لکھے ہیں ۔ غالباً اس امر کا اظہار بھی ضروری ہے کہ ۲۴ / دسمبر ۱۹۰۸ء میں پہلی جلد