مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 160 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 160

ترجمہ خلاصہ چٹھی ڈاکٹر کلارک صاحب امرتسر ۲۴؍ اپریل ۱۸۹۳ء بخدمت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان۔جنابِ َمن! مولوی عبدالکریم صاحب معہ معزز سفارت یہاں پہنچے اور مجھے آپ کا دستی خط دیا۔جناب نے جو مسلمانوں کی طرف سے مجھے مقابلہ کیلئے دعوت کی ہے اس کو میں بخوشی قبول کرتا ہوں۔آپ کی سفارت نے آپ کی طرف سے مباحثہ اور شرائط ضروریہ کا فیصلہ کر لیا ہے اور میں یقین کرتا ہوں کہ جناب کو بھی وہ انتظام اور شرائط منظور ہوں گے۔اس لئے مہربانی کر کے اپنی فرصت میں اطلاع بخشیں کہ آپ ان شرائط کو قبول کرتے ہیں یا نہیں؟ آپ کا تابعدار ایچ مارٹن کلارک ایم۔ڈی۔سی۔ایم۔اڈنبرا۔ایم۔آر۔اے۔ایس۔سی