مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 159
امرتسر میڈیکل مشن (۱۸؍ اپریل ۱۸۸۳ء) جناب مرزا غلام احمد صاحب قادیان سلامت تسلیم۔عنایت نامہ آں صاحب کا وارد ہوا۔بعد مطالعہ طبیعت شاد ہوئی، خاص اس بات سے کہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کو آپ جیسے لائق و فائق ملے۔لیکن چونکہ ہمارا دعویٰ نہ آپ سے، پر جنڈیالہ کے محمدیوں سے ہے۔ہم آپ کی دعوت قبول کرنے میں قاصر ہیں۔ان کی طرف ہم نے خط لکھا ہوا ہے اور تاحال جواب کے منتظر ہیں۔اگر ان کی مدد آپ کو قبول ہے تو مناسب و باقاعدہ طریقہ تو یہ ہے کہ آپ خود انہیں خطوط لکھیں۔جو آپ کے ارادے مہربانی کے ہیں۔اُن پر ظاہر کریں۔اگر وہ آپ کو تسلیم کرکے اس جنگ مقدس کیلئے اپنی طرف سے پیش کریں تو ہمارا کچھ عذر نہیں بلکہ عین خوشی ہے۔چونکہ آپ روشن ضمیر و صاحب کار آزمودہ ہیں۔یہ آپ سے مخفی نہ ہوگا کہ اس خاص بحث کیلئے آپ کو قبول کرنا یا نہ کرنا ہمارا اختیار نہیں بلکہ جنڈیالہ کے اہل اسلام کا۔لہٰذا آپ انہیں سے فیصلہ کر لیں۔بعد ازاں ہم بھی حاضر ہیں آپ کے اور ان کے فیصلہ کرنے ہی کی دیر ہے۔زیادہ سلام (راقم ڈاکٹر مارٹن کلارک امرتسر)