مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 158 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 158

مکتوبات احمد ۱۵۸ جلد اول الْحَمْدُ لِلَّهِ وَنَحْمَدُهُ وَنَسْتَعِينُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت جناب فیض تاب مجد دالوقت فاضل اجل حامی دین رسول حضرت غلام احمد صاحب از طرف محمد بخش ۔ السلام علیکم - گزارش یہ ہے کہ کچھ عرصہ سے قصبہ جنڈیالہ کے عیسائیوں نے بہت شور وشر مچایا ہوا ہے ۔ بلکہ آج بتاریخ ۱۱ را پریل ۱۸۹۳ء عیسا ئیان جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے ۔ جس کی نقل خط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے۔ عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء و دیگر بزرگانِ دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دینِ حق کی تحقیقات کی جائے ۔ ورنہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار کریں ۔ اس لئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور اور مسکین ہیں ۔ اس لئے خدمت شریف عالی میں ملتمس ہوں کہ آنجناب اللہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ ۔ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آ جائے گا بائے گا و نیز عیسائیوں کے خط کو ملاحظہ فرما کر یہ تحریر فرماویں کہ اُن کو جواب خط کا کیا لکھا جاوے ۔ جیسا آنجناب ارشاد فرما دیں ۔ ویسا عمل کیا جاوے ۔ فقط جواب طلب ضروری راقم محمد بخش پاند ها مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع و تحصیل امرتسر ۱۱ اپریل ۱۸۹۳ء