مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 156
مکتوبات احمد ۱۵۶ جلد اول کے لئے کوئی نمونہ قدرت ظاہر کیا جائے گا یا اگر انعامات خاصہ کا بطور پیش گوئی تجھے وعدہ دیا جائے گا یا اگر تیرے کسی موذی مخالف پر کسی تنبیہ کے نزول کی خبر دی جائے گی تو اُن سب باتوں میں جو کچھ تجھ سے ظہور میں آئیگا اور جو کچھ تو دکھائے گا ، وہ میں بھی دکھلاؤں گا ۔ تو ایسا معارضہ کسی مخالف سے ہرگز ممکن نہیں اور ہرگز مقابل پر نہیں آئیں گے کیونکہ اُن کے دل شہادت دے رہے ہیں کہ وہ کذاب ہیں ۔ انہیں اس سچے خدا سے کچھ بھی تعلق نہیں کہ جو راستبازوں کا مددگار اور صدیقوں کا دوست دار ہے۔ جیسا کہ ہم پہلے بھی کسی قدر بیان کر چکے ہیں ۔ وَهَذَا آخِرُ كَلَا مِنَا وَالْحَمْدُ لِلَّهِ اَوَّلاً وَ آخِراً و ظَاهِراً وَ بَاطِناً - هُوَ مَوْلِينَا نِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ الْوَكِيل - ** روحانی خزائن جلد ۴ ۔ تصدیق النبی ایک عیسائی کے تین سوالوں کا جواب