مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page xiii
الله کے مکتوبات نئی ترتیب کے ساتھ تین جلدوں میں شائع کر رہی ہے۔ اس نئی ترتیب میں حضرت عرفانی صاحب کے جمع کردہ خطوط میں سے کسی خط کو چھوڑا نہیں گیا بلکہ ہر صحابی کے نام مختلف جلدوں میں آئے ہوئے خطوط کو ایک جگہ اور تاریخ وار ترتیب دیا گیا ہے ۔ بعض ایسے مکتوبات جو حضرت عرفانی صاحب ریکارڈ میں نہیں لا سکے تھے وہ بھی شامل کئے گئے ہیں ۔ ان نئے شامل کئے جانے والے مکتوبات پر کا نشان لگایا گیا ہے۔ ہے۔ التو بات احمد کی دی جانے والی ترتیب کی تفصیل درج ذیل ہے۔ جلد اول ا۔ آریوں ، برہمو سماج اور عام ہندوؤں کے نام خطوط ۲۔ عیسائی پادریوں کے نام خطوط جن میں فتح مسیح ، آتھم کے علاوہ ڈوئی اور پکٹ بھی شامل ہیں ۔ ۔ غیر احمدی علماء کے نام خطوط جن میں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ، مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی ، مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری اور مولوی عبدالجبار صاحب غزنوی وغیرہ کے نام خطوط بھی شامل ہیں ۔ ۴۔ میر عباس علی صاحب لدھیانوی کے نام خطوط ۔ ان مکتوبات کا موضوع تصوف ہے۔ ۵۔ تصوف کے مسئلہ وحدت الوجود کے بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تین مکتوبات بنام منشی مظفر حسین صاحب بھی اس جلد میں شامل کر دیئے گئے ہیں ۔ جلد دوم صحابہ رضوان اللہ عنہم کے نام خطوط ا۔ حضرت خلیفہ المسح الاول کے نام خطوط ۲ ۳ حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط حضرت سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراسی کے نام خطوط لد حضرت چوہدری ر چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط