مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 110 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 110

مکتوب نمبر۲ ایک عیسائی کے چند سوالوں کا جواب انجمن حمایت اسلام لاہور کے ذریعہ ایک عیسائی نے کچھ سوال اسلام پر کئے تھے انجمن نے ان سوالات کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفۃ المسیح مدّظلہ العالیٰ کے پاس بھیج دیا اور آقا و غلام نے ان سوالات کے جواب لکھ کر انجمن کو بھیج دیئے تھے۔چونکہ وہ ایک عیسائی کے خط کا جواب بذریعہ ایک کھلے خط کے تھا اس لئے انہیں درج کر دیا جاتا ہے۔وباللّٰہ التوفیق (ایڈیٹر) بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُولِہِ الْکَرِیْمِ  ۱؎ چند روز ہوئے کہ ایک عیسائی صاحب مسمی عبداللہ جیمز نے چند سوال اسلام کی نسبت بطلب جواب انجمن میں ارسال فرمائے تھے چنانچہ اُن کے جواب اس انجمن کے تین معزز و مقتدر معاونین نے تحریر فرمائے ہیں جو بعد مشکوری تمام بصورت رسالہ ہذا شائع کئے جاتے ہیں۔خ سوال نمبر۱: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی نبوت اور قرآن مجید کے کلام اللہ ہونے پر ّمتشکی ہونا جیسا سورہ بقر اور سورہ انعام میں درج ہے ۲؎ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دل میں یقین جانتے تھے کہ وہ پیغمبر خدا نہیں اگر وہ پیغمبر خدا ہوتے یا انہوں نے کبھی بھی کوئی معجزہ کیا ہوتا یا معراج ہوا ہوتا یا جبرئیل علیہ السلام قرآن مجید لائے ہوتے تو وہ کبھی اپنی نبوت پر ّمتشکی نہ ہوتے اُس سے انکار قرآن مجید پر اور اپنی نبوت پر ّمتشکی ہونا صاف صاف ثابت ہوتا ہے اور نہ وہ رسول اللہ ہیں۔پہلے سوال کا جواب: معترض نے پہلے اپنے دعوٰی کی تائید میں سورہ بقر میں سے ایک آیت پیش کی ہے جس کے پورے پورے لفظ یہ ہیں۔