مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 109 of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 109

کے اخیر پر یہ لکھتے ہیں کہ اگر شرائط مذکورہ بالا کو قبول نہیں فرماؤ گے۔تو آپ کا حال اور یہ شرائط چند اخبار ہند میں شائع کی جائیں گی۔سو مشفق من! جو کچھ حق حق تھا آپ کی خدمت میں لکھ دیا گیا ہے اور یہ عاجز آپ کے حالات شائع کرنے کرانے سے ہرگز نہیں ڈرتا۔بلکہ خدا جانے آپ کب اور کس وقت اپنی طرف سے اخباروں میں یہ مضمون درج کرائیں گے مگر یہ خاکسار تو آج ہی کی تاریخ میں ایک نقل اس خط کی بعض اخباروں میں درج کرنے کیلئے روانہ کرتا ہے اور آپ کو یہ خوشخبری پہلے سے سنا دیتا ہے تا آپ کی تکلیف کشی کی حاجت نہ رہے اور مِن بعد جو کچھ آپ کی طرف سے ظہور میں آئے گا وہ بھی بیس روز تک انتظار کر کے چند اخباروں میں چھپوا دیا جائے گا۔اور اگر آپ کچھ غیرت کو کام میں لاکر قادیان میں آگئے تو پھر آپ دیکھیں گے کہ خداوند کریم کس کے ساتھ ہے اور کس کی حمایت اور نصرت کرتا ہے۔اور پھر اس وقت آپ پر یہ بھی کھل جائے گا کہ کیا سچا اور حقیقی خدا جو خالق و مالک ارض و سما ہے وہ حقیقت میں ابن مریم ہے یا وہ خدا ازلی و ابدی و غیر متغیر و قدوس، جس پر ہم لوگ ایمان لائے ہیں۔سو میںاُسی خدائے کامل اور صادق کی آپ کو قسم دیتا ہوں کہ آپ ضرور تشریف لائیں ضرور آئیں۔اگر وہ قسم آپ کے دل پر مؤثر نہیں تو پھر اتمامِ الزام کی نیت سے آپ کو حضرت مسیح کی قسم ہے کہ آپ آنے میں ذرا توقف نہ کریں تا حق و باطل میں جو فرق ہے وہ آپ پر کھل جائے اور جو صادقوں اور کاذبوں میں مابہ الامتیاز ہے وہ آپ پر روشن ہو جائے۔والسلام علی من اتبع الہدٰی۔بوقت صبح شود ہمچو روز معلومت کہ باکہ باختۂ عشق در شب دیجور من ایستادہ ام اینک توہم بیابشتاب کہ تا سیاہ شود روئے کاذب مغرور الراقم خاکسار آپ کا خیرخواہ مرزا غلام احمد قادیان ضلع گورداسپور٭ ٭ الحکم ۲۴؍ جون ۱۹۰۱ء صفحہ۳ تا۶