مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 101
پادری سوفٹ صاحب کے نام [یہ ایک پُرانا خط ہے جو پادری سوفٹ صاحب کے نام لکھا گیا تھا۔یہ پادری صاحب گوجرانوالہ میں رہتے تھے۔انہیں عام پادریوں کی نسبت عیسوی تھیالوجی کا بڑا دعویٰ تھا۔افسوس اس خط کے نقل کرنے والے نے بھی تاریخ و سنہ کے لکھنے سے جو سخت ضروری بات تھی تأمل کیا۔بہرحال یہ ۱۸۸۴ء سے کم عرصہ کا یہ خط نہیں۔اس سے بڑا بھاری فائدہ یہ حاصل ہوتا ہے کہ حضرت امام الزمان اپنے دعاوی کے صادقانہ لہجے میں برابر مستقیم اور غیر متبدل چلے آتے ہیں اور یہ افتراء و اختلاق کے ردّ کی بڑی بھاری دلیل ہے۔والحمدللّٰہ علٰی ذٰلک۔(ایڈیٹر)] حیات احمد جلددوم نمبر سوم صفحہ۱۳۵ میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی مزید تحریر فرماتے ہیں۔دعوت یکسالہ اور عیسائی میں نے اعلان دعوت نشان نمائی یکسالہ کے سلسلہ میں بیان کیا ہے کہ عیسائیوں میں کوئی فوری تحریک اس کے مقابلہ میں آنے کی نہیں ہوئی مگر جب اِندرمن وغیرہ کے متعلق اعلانات شائع ہوئے تو ایک دیسی عیسائی مسٹر سوفٹ نے اس مقابلہ میں حضرت کو ایک خط لکھا اور آمادگی کا اظہار ایسے رنگ میں کیا جس کا لازمی نتیجہ فرار تھا۔اس خصوص میں پادری سوفٹ کو جو جوابی خط حضرت نے لکھا تھا میں نے اسے مکتوباتِ احمدیہ کی تیسری جلد میں شائع کر دیا تھا چونکہ خط پر کوئی تاریخ نہ تھی میرا خیال اس وقت یہ تھا کہ غالباً ۱۸۸۴ء میں لکھا گیا لیکن چونکہ حضرت کے جواب سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسی دعوت یکسالہ کے متعلق ہے اس لئے یہ مکتوب ۱۸۸۵ء کی آخری ششماہی کا ہی ہو سکتا ہے۔پادری سوفٹ کون تھا یہ شخص دراصل ایک دیسی عیسائی تھا اور اس کا نام رام چند تھا (ماسٹر رام چنداور تھا) یہ گوالیار اسٹیٹ کا باشندہ تھا۔عیسائی ہو کر اس نے اپنا نام تبدیل کر کے سوفٹ رکھ لیا تا کہ اس طرح وہ اپنی عیسائیت یا پہلی زندگی کو مخفی رکھ سکے یہ شخص بعد میں سہارن پور وغیرہ کے مدرسہ الٰہیات میں تعلیم پا کر