مکتوبات احمد (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page xii of 694

مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page xii

۱۲ کی تھی جس کی تفصیل درج ہے ۔ جلد اول حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ان مکتوبات کو مرتب فرما کر گیا رہ جلدوں میں شائع فرمایا تھا اور ایک جلد محترم ملک صلاح الدین صاحب نے شائع میر عباس علی لدھیانوی کے نام خطوط جلد دوم آریوں ، برہمو سماج اور عام ہندوؤں کے نام خطوط جلد سوم پادریوں کے نام خطوط جلد چهارم مولوی محمد حسین بٹالوی کے نام خطوط جلد پنجم حصہ اول حضرت سیٹھ عبد الرحمن مدراسی کے نام خطوط عبدا جلد پنجم حصہ دوم حضرت خلیفہ المسیح الاول کے نام خطوط جلد پنجم حصہ سوم حضرت چوہدری رستم علی صاحب کے نام خطوط جلد پنجم حصہ چہارم حضرت نواب محمد علی خان صاحب کے نام خطوط جلد حجم حصہ جم متفرق صحابہ کے نام جن میں مذکورہ بالا صحابہ کے نام بعض خطوط بھی ہیں ۔ جلد ششم غیر احمدی علماء کے نام خطوط بلد هفتم مرتبہ ملک صلاح الدین صاحب ۔ متفرق صحابہ کے نام خطوط حضرت عرفانی صاحب نے انہیں جس ترتیب سے شائع کرنے کا پروگرام بنایا تھا خطوط کی عدم دستیابی اور مالی وسائل کی کمی کے پیش نظر اس پر پوری طرح عمل نہیں ہو سکا تھا۔ آپ نے متعدد پر فرمایا ہے کہ ان کا پہلا مقصد تو ان خطوط کو محفوظ کرنا ہے تا کہ یہ امانت جماعت کی اگلی وو نسلوں تک پہنچ سکے ۔ چنانچہ مکتوبات احمد یہ کی جلد ششم کے صفحہ ۱۴۶ پر آپ تحریر فرماتے ہیں :۔ مجھے افسوس ہے کہ میری مصروفیت نے مکتوبات کی ترتیب میں ایک نقص پیدا کر دیا تاہم میرا مقصد جمع کر دینے کا ہے میرے بعد لوگ آئیں گے جو ان مکتوبات کی ترتیب مختلف عنوانات کے ذیل کریں گے۔ صد سالہ احمد یہ خلافت جو بلی کے مبارک موقع پر حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اجازت سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام