مکتوبات احمد (جلد اوّل) — Page 82
مکتوبات احمد ۸۲ جلد اول کھیل کی طرح کوئی نشان دکھلا نا نہیں چاہتا جب تک کوئی انسان پورے انکسار و ہدایت یابی کی غرض سے اُس کی طرف رجوع نہ کرے تب تک وہ بنظر رحمت رجوع نہیں کرتا اور اشاعت سے خلوص اور پختہ ارادہ ثابت ہوتا ہے اور چونکہ عاجز نے خدا تعالیٰ کے اعلام سے ایسے نشانوں کے ظہور کے لئے ایک سال کے وعدہ پر اشتہار دیا ہے، سو وہی میعاد ڈاکٹر صاحب کے لئے قائم رہے گی ۔ طالب حق کے لئے یہ کوئی بڑی میعاد نہیں ۔ اگر میں ناکام رہا تو ڈاکٹر صاحب جو سزا اور تاوان میری مقدرت کے موافق میرے لئے تجویز کریں وہ مجھے منظور ہے اور بخدا مجھے مغلوب ہونے کی حالت میں سزائے موت سے بھی کچھ عذر نہیں ۔ کے ہماں بہ کہ جاں در ره او فشانم جہاں را چہ نقصاں اگر من نہ مانم والسلام علی من اتبع الهدی المعلن والمشتهر * خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی عفی اللہ عنہ یازدهم جنوری ۱۸۹۲ء آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد ۴ صفحه ۳۳۸ تا ۳۴۰ ☆☆☆