مکتوب آسٹریلیا — Page 417
417 کے لئے ایک میٹنگ بلائی گئی جو اگرچہ بڑی ہنگامہ خیز رہی لیکن دونوں گروپ کسی تصفیہ پر آمادہ نہ ہو سکے۔لہذا کوئی فیصلہ نہ ہو سکا کہ آیا ہم جنسوں کی باہم شادیاں Sama-sex) (Marriages با ضابطہ قرار دی جائیں یا نہ۔نیز یہ کہ جو افراد اعلانیہ طور پر ہم جنس پرست Gay) (Lesbians & ہوں ان کو چرچ پادری مقرر کرے یا نہ۔ابھی یہ گومگو کی کیفیت جاری تھی کہ مذکورہ بالا پادری مسماۃ ریورنڈ ڈورتھی نے یہ اعلان کر کے ایک اور دھما کہ کر دیا کہ انہوں نے مردوں کی مردوں کے ساتھ اور عورتوں کی عورتوں کے ساتھ غیر حقیقی شادیوں (Pseudo-Marriages) کو برکت (Bless) دینے کا کام شروع کر دیا ہے۔یعنی اگر چہ یہ تقریبات رسمی طور پر شادیاں تو نہیں کہلائیں گی لیکن ایک رنگ میں چرچ کی رضامندی کا اظہار ہوگا کہ جاؤ تم خوش رہو۔(ماخوذ از سڈنی ہیرلڈ ۲۸ جولائی ۱۹۹۷ء) اس قسم کی ایک خبر ڈنمارک سے بھی آئی ہے۔نیشنل چرچ آف ڈنمارک نے تقریباً دس سال قبل ایک اعلانیہ سوددمی (Homosexual) کو باضابطہ طور پر اپنا پادری مقرر کیا تھا۔اس کا یہ نتیجہ نکلا کہ وہاں کے سود ومیوں (Gays and Lesbians) نے مطالبہ کیا کہ ان کی شادیوں کو چرچ تسلیم کرے۔اس پر چرچ نے ایک کمیشن مقرر کیا جنہوں نے سوصفحات پر مشتمل رپورٹ مرکزی اداره Church's College of Bishops کو پیش کی۔چنانچہ اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ لوتھرن چرچ (Luthern Church) تین سفارش کردہ طریقوں میں سے کوئی بھی طریقہ اختیار کر کے ایک ہی صفت Same Sex کے جوڑوں کی شادی کو Bless کر سکتے ہیں۔(ماخوذ از سڈنی مارٹنگ ہیرلڈ ۲۳ مئی ۱۹۷۷ء) خاکسار متجسس ہوا کہ یہ معلوم کرے کہ عیسائیت میں کسی کو Bless کرنے کا کیا مطلب ومفہوم ہوتا ہے۔چنانچہ جب میں نے پاکٹ بائبل ڈکشنری“ کی طرف رجوع کیا تو اس میں لفظ ’Bless “ کی مندرجہ ذیل تشریح پائی۔Bless, Blessing: The bestowal of divine favor and benefits (Ge1۔22۔9:1-7,39:5) It includes recognition of God's goodness in a thankful and adoring