مکتوب آسٹریلیا — Page 339
339 حضرت چوہدری محمد خان صاحب حضرت چوہدری محمد خان صاحب موضع گل منبج گورداسپور کے رہنے والے تھے جو قادیان سے پانی میل کے فاصلہ پر ایک گاؤں ہے۔بہشتی مظہرہ قادیان کتبہ ۳۶۴ پر لکھا ہے۔چوہدری محمد خان ولد چوہدری ملنگ خان نمبر دار موضع گل منبج وفات وو ۶۱-۱-۶۳ عمر ۵۶ سال اس حساب سے آپ کی تاریخ پیدائش اے ای بنتی ہے۔آپ نے نو جوانی میں حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ہاتھ پر بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل تھا کہ آپ کو احمدیت کا پیغام حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے خود ذاتی طور پر دیا تھا۔اس کی تقریب یوں پیدا ہوئی کہ ایک بار آپ اپنے ایک ہم عمر عزیز چوہدری را تجھے کے ساتھ اپنی منبج راجپوت برادری کے ایک گاؤں موضع کھے ضلع امرتسر گئے ہوئے تھے۔قادیان کے رستے پیدل اپنے گاؤں کو واپس آرہے تھے کہ بیت اقصیٰ کے پاس سے گزر ہوا۔عصر کا وقت تھا چوہدری محمد خان اپنے ہمراہی سے کہنے لگے کہ آؤ یہاں عصر پڑھ لیتے ہیں ورنہ وقت جاتا رہے گا۔چنانچہ وہ دونوں بیت الاقصیٰ میں داخل ہوئے۔عبادت ہو چکی تھی اور حضرت بانی سلسلہ احمد یہ گھر واپس جانے کے لئے اپنا جوتا پہن رہے تھے۔چوہدری محمد خان نے حضرت صاحب کو سلام عرض کیا جس کے جواب میں بڑی عمدگی سے انہوں نے جواب دیا اور جوتا اتار کر پھر صف پر تشریف فرما ہو گئے۔ان دونوں نے وضو کیا۔اس زمانہ میں وضو کی ٹوٹیاں