مکتوب آسٹریلیا — Page 264
264 ڈائنو ساور کیسے ختم ہوئے؟ حال ہی میں میکسیکو کے ساحل کے نزدیک سمندر کی گہرائی میں ایک ایسا سیارچہ (Asteroid) دھنسا ہوا ملا ہے جو تقریباً بارہ میل لمبا تھا۔یہ واقعہ کوئی ۶۵ ملین سال پہلے گزرا تھا۔سیارچے کے گرنے سے ایک زبردست دھما کہ ہوا اور زمین سے اتنی گر داٹھی کہ سارے آسمان پر گرد کی تہہ بن گئی۔گرد کی چادر نے ایک خاصے عرصہ کے لئے سورج کی روشنی کو زمین پر آنے سے روک لیا جس کے نتیجے میں زمین اتنی سرد ہوگئی کہ وہ بڑے بڑے جسموں والے رینگنے والے جانور ( چھپکلی کی شکل کے ) جنہیں ڈائنو ساور (Dinisaur) کہتے ہیں زندہ نہ رہ سکے۔اب ان کے ڈھانچے اور بڑے بڑے انڈے جو لمبا عرصہ دبے رہنے سے پتھر بن گئے ہیں کہیں کہیں دستیاب ہوتے ہیں۔کہتے ہیں ڈائنو ساور کے علاوہ دوسرے حیوانوں کی ستر فیصد انواع بھی اس سردی میں ختم ہو گئیں۔جو میں فیصد انواع بچ گئیں وہ بھی کوئی تیرہ ملین کے قریب بتائی جاتی ہیں۔اللہ کی مخلوق کا کون شمار کر سکتا ہے۔بے شمار سیارچے ہمارے سورج کے گرداب بھی چکر لگارہے ہیں۔ان کی زیادہ تعداد مریخ (Mars) اور مشتری (Jupiter) کے درمیان بیان کی جاتی ہے۔خدا ہی ہے جو انہیں گرنے سے روکے ہوئے ہے اگر اس طرح کا کوئی پھر زمین سے آٹکرائے تو موجودہ حیوانوں اور انسانوں کی بھی خیر نہیں۔(الفضل انٹر نیشنل 25۔7۔97)