مکتوب آسٹریلیا — Page 234
234 خدا پر یقین ، جسم اور روح دونوں کو صحت دیتا ہے اس خبر کا عنوان ہے Faith Heals Body & Soul اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ امریکہ کے سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ۱۷۲۷ ، بوڑھوں کا مطالعہ اس غرض سے کیا کہ مذہب پر اعتقاد کا ان کے جسموں پر کیا اثر پڑتا ہے۔انہوں نے واضح طور پر یہ پایا کہ اعتقاد کا جسم کے دفاعی نظام (Immune System) سے گہرا تعلق ہے۔چنانچہ ٹیم کے سر براہ Dr۔Harold (Koeing جو ڈرہم کی ڈیوک یونیورسٹی سے متعلق ہیں کہتے ہیں کہ ”ہمارا خیال ہے کہ مذہبی اعتقاد، ذہنی صحت اور جسم کے نظام دفاع کا آپس میں تعلق ہے۔“ 66 ( الفضل انٹر نیشنل 26۔6۔98)