مکتوب آسٹریلیا — Page 233
233 مریخ سے لائی جانے والی مٹی کے لئے خاص لیبارٹری کا قیام ناسا امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ مختلف اداروں کے سائنس دان مل کر ایک ایسی لیبارٹری قائم کر رہے ہیں جس میں وہ تمام مٹی پتھر وغیرہ رکھے جائیں گے جو مریخ سے لائے جائیں گے۔منصوبہ کے مطابق مریخ سے مٹی ۲۰۰۱ ۲۰۰۳ء اور ۲۰۰۵ء میں لائی جائے گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر چہ خطرہ بہت معمولی ہے لیکن امکان ہے کہ مریخ سے لائی ہوئی مٹی کے ساتھ کچھ جراثیم بھی ساتھ زمین پر آجائیں جس سے زمین کے انسانوں، حیوانوں اور نباتات میں بیماری پیدا ہو جائے۔(الفضل انٹر نیشنل 26۔6۔98)