مکتوب آسٹریلیا

by Other Authors

Page 232 of 443

مکتوب آسٹریلیا — Page 232

232 دانتوں کو صاف نہ رکھنے سے دل کی تکلیف بھی ہوسکتی ہے مشہور مقولہ ہے کہ دانت اچھے تو صحت اچھی۔اب نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ بیکٹیریا Sterptococcus Sanguis) جو منہ کے اندر تو بے ضرر ہوتا ہے لیکن جب خون کی رو میں داخل ہوتا ہے تو یہ خون میں لوتھڑے (Clot) بنا سکتا ہے جس سے دل کا عارضہ پیدا ہوتا ہے۔جن لوگوں کے مسوڑوں میں تکلیف ہوتی ہے ان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ایک اور ڈاکٹر نے ۲۵۶۶ سن یاس (Post-Menopausal) سے آگے نکلنے والی عورتوں کو زیر مطالعہ رکھا۔معلوم ہوا کہ جن عورتوں کے دانت نکل گئے تھے ان کو ہڈیوں کے بھر بھرا ہونے اور ان میں کیلشیم کی کمی کی تکلیف ہوگئی تھی۔منہ اور دانتوں کی صفائی اور مسواک کے استعمال پر تو اسلام میں ایساز ورد یا گیا ہے کہ گویا یہ عبادت کا حصہ بن چکا ہے۔( الفضل انٹرنیشنل 26۔6۔98)