مکتوب آسٹریلیا — Page 226
226 سیٹیلائٹ پانچ ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کر سکے گا۔لطف کی بات یہ ہے کہ اگر چہ سیٹلائٹ کے مختلف حصے زمین پر ہی تیار کئے جائیں گے لیکن ان کو آسمان پر جوڑنے کے لئے کسی خلا باز کی ضرورت نہیں ہوگی۔ان کو ناسا کے انجینئر زمین پر سے ہی ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ تعمیر کریں گے۔وہ منظر بھی عجیب ہوگا جب بغیر ظاہری ہاتھ سے استعمال کے آسمان پر مصنوعی سیارے بن رہے ہونگے۔ناسا کے انجینئروں کا خیال ہے کہ اکیسویں صدی میں دنیا کی بجلی کی ضروریات اتنی بڑھ جائیں گی کہ انہیں مروجہ طریقوں سے پورا نہیں کیا جاسکے گا۔لہذا شمسی توانائی کا استعمال فائدہ بخش ہوگا۔(الفضل انٹر نیشنل 12۔6۔98)