مکتوب آسٹریلیا — Page 211
211 کسی نہ کسی حصہ میں ہر طرح کا موسم مل سکتا ہے ، شدید سرد سے شدید گرم تک ، سڈنی میں بعض دن تو ایسے آتے ہیں کہ ایک ہی دن میں سردی اور گرمی دونوں موسموں کا مزا آ جاتا ہے۔الغرض ہر طرح کے موسم اور ہر طرح کی زمین آسٹریلیا بھی گویا حاجی لق لق کی آنکھوں کی طرح ہے جس نے کہا تھا مزا برسات کا چاہوتو ان آنکھوں میں آ بیٹھو سیاہی ہے سفیدی ہے شفق ہے ابر باراں ہے ( الفضل انٹرنیشنل 8۔3۔96)